وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت آئی ٹی شعبے کے لیے نجی شعبے کے ورکنگ گروپ کا اجلاس
Web Desk
18 December 2025
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت معاشی ترقی کے لیے آئی ٹی شعبے کے حوالے سے قائم نجی شعبے کے ورکنگ گروپ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم کو معاشی ترقی کے لیے آئی ٹی شعبے میں اصلاحات سے متعلق تفصیلی سفارشات پیش کی گئیں۔
وزیراعظم نے آصف پیر کی سربراہی میں بنائی گئی کمیٹی کی سفارشات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ معاشی مشکلات کے باوجود ملکی آئی ٹی شعبے نے نمایاں ترقی کی ہے اور آئی ٹی برآمدات میں بتدریج اضافہ انتہائی خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آئی ٹی شعبے میں افرادی قوت کی تکنیکی تربیت، ٹیکس میں آسانیوں اور دیگر امور میں بہتری کے لیے سرگرم عمل ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئی ٹی کی تکنیکی تربیت کے لیے تمام اقدامات پاکستانی نوجوانوں کو عالمی آئی ٹی مارکیٹ میں بطور تجربہ کار افرادی قوت متعارف کرانے پر مرکوز ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کے لیے مزید روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے اضافی اقدامات کی ہدایت بھی کی۔
اجلاس میں وزیراعظم نے ملک میں آئی ٹی انفراسٹرکچر بہتر بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل معیشت کی ترویج صارفین کی انٹرنیٹ تک مؤثر رسائی پر منحصر ہے۔ وزیراعظم نے وزیر خزانہ کی سربراہی میں قائم اعلیٰ سطحی کمیٹی کو ہدایت کی کہ اجلاس میں پیش کی گئی سفارشات کا تفصیلی جائزہ لے کر دو ہفتوں میں رپورٹ پیش کی جائے۔
اجلاس میں ڈیجیٹل معیشت کو وسعت دینے، آئی ٹی برآمدات میں اضافے، ڈیٹا پر مبنی گورننس ماڈل کی تشکیل اور آئی ٹی شعبے میں دیگر اصلاحات پر بریفنگ دی گئی۔ نجی شعبے کی جانب سے برآمدات کے لیے مارکیٹ شیئر بڑھانے، پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کی مکمل ڈیجیٹائزیشن، ای روزگار اسکیم اور اسٹارٹ اپ اینوویشن ایکوسسٹم جیسے اقدامات پر حکومتی کاوشوں کو سراہا گیا۔
اجلاس میں وفاقی وزراء ڈاکٹر احسن اقبال، جام کمال خان، محمد اورنگزیب، ڈاکٹر مصدق مسعود ملک، احد خان چیمہ، عطا اللہ تارڑ، شزا فاطمہ خواجہ، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی ہارون اختر، چیئرمین ایف بی آر اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی
متعلقہ عنوانات
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات کا اگلا دور آج ہوگا، حتمی فیصلے متوقع
3 October 2026
جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان
3 October 2026
آن لائن گیمز کے منفی اثرات، برطانیہ پلٹ نوجوان نے لاہور میں بینک لوٹ لیا
3 October 2026
سعودی عرب کے شہر نجران میں حوثیوں کا داغا گیا میزائل سکول سے ٹکرا گیا
3 October 2026
آبنائے ہرمز سے باہر نکلنے کے راستے پر گامزن آئل ٹینکر پر میزائل حملہ
3 October 2026
پاکستان کا غزہ میں عالمی قانون کی پاسداری یقینی بنانے، کشمیریوں کے حق خودارادیت کا اعادہ
3 October 2026
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
3 October 2026
اسلام آباد میں کسی کو بدامنی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سپیکر پنجاب اسمبلی
3 October 2026