LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
محمد بن سلمان کی سینٹکام سربراہ سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال صدر مملکت نے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ کو نشان امتیاز سے نواز دیا پبلک چارج قانون میں توسیع پر ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف عدالت سے رجوع: نیویارک سٹی کی قیادت میں امریکی شہروں کا مقدمہ دائر برطانیہ سے علیحدگی کی مہم تیز، سکاٹ لینڈ، ویلز اور شمالی آئرلینڈ کا آزادی کا مطالبہ پی ٹی آئی کے 24 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ: کم آمدن طبقے کے لیے 75 ارب روپے کے فیول ریلیف پیکیج متحدہ نے کمیٹی میں تمام شقوں کی حمایت کی، اسمبلی میں مکر گئی: شرجیل میمن لاہور آمد: وزیراعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی کا دو موریا پل پر خطاب، پنجاب پولیس کی سیکیورٹی لینے سے انکار اور حکومت فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ کی ملاقات ڈیجیٹل معیشت پاکستان کے ترقیاتی ایجنڈے کا مرکز ہے: احسن اقبال سندھ بلدیاتی ترمیمی ایکٹ: سپیشل کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش، ایم کیو ایم کا احتجاج پوٹھوہار اور بالائی خیبر پختونخوا میں 17 ستمبر تک شدید بارش کا الرٹ ملک میں فاشزم اور معاشی بحران عروج پر، 27 ستمبر کو عوام کے حقوق اور آئین کی بحالی کے لیے نکلیں گے: راجہ ناصر عباس عدالتیں اور پارلیمنٹ سیاسی معاملات میں مداخلت بند کریں، مسائل کا سیاسی حل نکالا جائے: بیرسٹر گوہر علي خان اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا مانیٹری پالیسی کا اعلان: شرحِ سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

وزیراعظم کانئی شالیمار ایکسپریس اور کراچی کینٹ سٹیشن کی اپ گریڈ سہولیات کا افتتاح

Web Desk

17 November 2025

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے کی ڈیجیٹائزیشن اور جدید سہولیات کی فراہمی ملکی معیشت کو مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی، وفاقی حکومت، سندھ حکومت کے تعاون سے کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) کی جدیدیت اور صوبے سمیت ملک بھر کے ریلوے سٹیشنوں کی اپ گریڈیشن کو یقینی بنائے گی۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیر کو یہاں کراچی کے دورے کے دوران نئی شالیمار ایکسپریس اور کراچی کینٹ ریلوے سٹیشن کے اپ گریڈ شدہ ویٹنگ ایریاز اور لاؤنجز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور دیگر شخصیات بھی تقریب میں موجود تھیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہوفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے منصب سنبھالنے کے بعد ملک کے ریلوے نظام کی بہتری کے لیے بھرپور محنت کی، لاہور ریلوے سٹیشن کی جدیدیت کے بعد کراچی کینٹ سٹیشن کو بھی جدید سہولیات سے آراستہ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے تعاون سے صوبے کے تمام ریلوے سٹیشن جدید خطوط پر استوار کیے جائیں گے تا کہ مسافروں کو بہتر سفری سہولیات میسر آئیں۔وزیراعظم نے کہا کہ کراچی تا لاہور شالیمار ایکسپریس کو نئی، اپ گریڈ شکل میں چلایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کراچی کو ملک کا معاشی مرکز اور ’’پاکستان کا دل‘‘ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی حکومتوں کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھا جائے گا تاکہ ریلوے نیٹ ورک کی بہتری کے ذریعے قومی معیشت کو مضبوط بنایا جا سکے۔انہوں نے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے فرسودہ ریلوے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت تمام صوبوں کے ساتھ مل کر ریلوے نیٹ ورک کو وسطی ایشیا تک توسیع دے گی اور ازبکستان-افغانستان-پاکستان ریلوے لائن منصوبہ خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے اسلام آباد-استنبول ریل روٹ کی بحالی پر بھی زور دیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وفاقی وزیر ریلوے نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ پاکستان ریلوے کی بہتری کے لیے دو ارب ڈالر کی فنانسنگ پر بات چیت کی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے کے سی آر کو سی پیک میں شامل کرنے کی تجویز پر وزیر اعظم نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور اسے اہم منصوبہ قرار دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ 154 ریلوے سٹیشن پہلے ہی جدید بنائے جا چکے ہیں اور جب تمام بڑے اور چھوٹے سٹیشن اپ گریڈ ہو جائیں گے تو وہ وزیر ریلوے کے لیے صدارتی ایوارڈ کی سفارش کریں گے۔ قبل ازیں وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا کہ کہ وزیراعظم کی رہنمائی میں آٹھ ماہ کے قلیل عرصے میں نمایاں بہتری حاصل کی گئی ہے جن میں کراچی کینٹ سٹیشن کی جدیدیت اور شالیمار ایکسپریس کی بحالی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ روہڑی سٹیشن کی اپ گریڈیشن پر ایک ارب روپے خرچ کیے جا رہے ہیں جبکہ کراچی سٹی سٹیشن پر بھی کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسی کے تحت 14 ٹرینیں آٹ سورس کی جا رہی ہیں جبکہ ریلوے کے ہسپتال اور سکول بھی نجی شعبے کے حوالے کیے جا رہے ہیں تاہم ریلوے ملازمین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔ ایم ایل-1 منصوبے پر بھی کام جاری ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعظم کا کراچی آمد پر خیرمقدم کیا اور صوبائی حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔وزیراعظم نے کراچی کینٹ سٹیشن پر نئی شالیمار ایکسپریس کا افتتاح کیا اور اپ گریڈ ڈویٹنگ ایریا، سی آئی پی لائونج، جدید ڈائننگ ہال اور کمپیوٹرائزڈ ٹکٹنگ سسٹم کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزرا ، سینئر ریلوے حکام، آئی جی ریلوے اور غیر ملکی سفارتکار بھی موجود تھے