LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
یمنی فورسز کا حوثی فوجی کیمپ پر فضائی حملہ، 7 افراد ہلاک پاکستان کا افغان طالبان کو ڈی مارش، فضائی حدود کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج ماسکو میں عالمی مذہبی اجتماع، حسین محی الدین قادری پاکستان کی نمائندگی کریں گے امریکا سفارت کاری کرے یا مقابلہ، ایران دونوں کیلئے تیار ہے: عباس عراقچی امریکا کو جواب دینا ہوگا، مذاکرات چاہتا ہے یا خلل ڈالنا؟ ایرانی صدر حکمرانوں کے ناجائز معاہدوں نے ملکی معیشت کو تباہ کیا: حافظ نعیم الرحمان پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان باقاعدہ مذاکرات کل سے شروع ہوں گے، معاشی کارکردگی اور اصلاحات پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی امریکی فضائی اڈے کے قریب ہنگامی صورتحال، متعدد افراد گرفتار نورستان جھڑپ، پاکستان نے افغان طالبان کے الزامات مسترد کر دیے: وزراتِ اطلاعات بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 96 گھنٹوں میں 71 سے زائد دہشتگرد ہلاک پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور کا لائیو ویپن فائرنگ کا شاندار مظاہرہ امریکی ایف بی آئی کی مطلوبہ فہرست میں شامل مفرور پاکستانی نژاد ڈاکٹر زاہد الاسلام سے متعلق نیا بیان جاری اقوام متحدہ میں شہباز شریف کا خطاب فلسطینی مشن نے سوشل میڈیا پر نمایاں کر دیا وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی علی امین گنڈاپور کے گھر آمد جنوبی افریقہ میں فائرنگ کے دو واقعات میں 27 افراد ہلاک، متعدد زخمی

وزیرِ اعظم کا اتحادی سینیٹرز کو عشائیہ،27ویں آئینی ترمیم کی منظوری میں تعاون پر شکریہ

Web Desk

9 November 2025

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کے اعزاز میں خصوصی عشائیے کا اہتمام کیا گیا، جس میں وزیرِ اعظم نے تمام سینیٹرز کا پرتپاک استقبال کیا اور 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے عمل میں بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ وہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور تمام اتحادی جماعتوں کے سربراہان کے مشکور ہیں جنہوں نے قومی سوچ کے تحت قومی مفاد میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاق کی مضبوطی، صوبوں کے درمیان ہم آہنگی، اچھی گورننس اور ملک کے وسیع تر مفاد کے لیے 27ویں آئینی ترمیم پر تمام اتحادیوں نے مل کر کوشش کی، جو قابلِ تحسین ہے۔
وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کے دوران حاصل کیے گئے تمام سنگ میل، حکومت اور اتحادی جماعتوں کے باہمی تعاون اور ہم آہنگی کا نتیجہ ہیں۔ پاکستان کی سفارتی کامیابیاں بھی اسی اتحاد، نظم اور مضبوط باہمی رابطے کی عکاسی کرتی ہیں۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ مشترکہ کاوشوں کی بدولت پاکستان کو عالمی سطح پر عزت اور مقام حاصل ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملکی معاشی صورتحال میں مسلسل بہتری آرہی ہے اور اللہ کے فضل و کرم سے سیاسی و معاشی استحکام نے ملک کی سمت درست کر دی ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ترقی، خوشحالی اور قومی استحکام کے لیے تمام جماعتوں اور اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا تاکہ پاکستان کا مستقبل مضبوط اور روشن ہو۔