وزیراعظم نے سپیکر ایاز صادق کو پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے گرین سگنل دے دیا
Web Desk
7 January 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اس معاملے پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو آگاہ کر دیا ہے، جبکہ حکومتی وفد سپیکر کی درخواست پر مذاکرات کے لیے تیار ہے۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات صرف تحریک انصاف کے منتخب نمائندوں سے کیے جائیں گے اور غیر منتخب نمائندوں سے بات چیت نہیں کی جائے گی۔ دوسری جانب سپیکر آفس کے ذرائع کے مطابق تاحال مذاکرات کے لیے تحریک انصاف کے کسی رہنما نے باضابطہ رابطہ نہیں کیا۔ سپیکر سردار ایاز صادق نے پارلیمانی کمیٹی برقرار رکھی ہوئی ہے اور اپوزیشن کی رضامندی کی صورت میں فوری اجلاس بلانے کا عندیہ دیا ہے۔
پارلیمانی ذرائع کے مطابق سپیکر کی پیشکش کے باوجود اب تک اپوزیشن نے رابطہ نہیں کیا، تاہم تحریک انصاف کو سپیکر کے چیمبر میں آنے کی دعوت دی جا چکی ہے۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کی سپیکر سے آخری ملاقات محمود اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے کے معاملے پر ہوئی تھی۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026