LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
کوہاٹ: گمبٹ میں سونا نکالنے کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے 3 مزدور جاں بحق ہو گئے، پولیس شہید میجر اور حوالدار کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی شرکت اگر پنجاب جاگ جائے تو ملک بھر میں انقلاب برپا ہو سکتا ہے: حافظ نعیم الرحمان خیبرپختونخوا کی سیاسی شخصیات نے جرائم پیشہ گروہ کی سرپرستی کی: اختیار ولی نئے صوبوں کے قیام کیلئے ریفرنڈم ہوگا، دسمبر اہم ہے: مصطفیٰ کمال پاکستان کے سیاحتی مقامات دنیا میں متعارف کرانے والی مصنفہ آئزوبل شا انتقال کر گئیں پنجاب میں جرائم کی مجموعی شرح میں تقریباً 70 فیصد تک کمی خوش آئند ہے، مریم نواز ایران کے پاسدارانِ انقلاب کا بحرین میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کا دعویٰ سعودی عرب کی جانب آنے والے 2 میزائل اور 3 ڈرون فضا میں تباہ یومِ اعلانِ آزادیٔ فلسطین: پاکستان کا آزاد خودمختار ریاست کی حمایت کا اعادہ اسرائیلی فوج کا غزہ میں حماس کے سینئر کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ جی بی اے 16 دیامر 2 کے 3 پولنگ سٹیشنوں پر پولنگ شروع امریکا میں فضائی بحران برقرار، 6 ہزار پروازیں منسوخ، ساڑھے 7 ہزار تاخیر کا شکار اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں شروع ہوگا امریکا کی مشرق وسطیٰ میں اپنے شہریوں کو اضافی احتیاط برتنے کی ہدایت

صدر، وزیراعظم کی عید میلادالنبیﷺ پر قوم کو مبارکباد، وطن میں امن کیلئے دعائیں

Web Desk

26 August 2026

صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جشن عید میلاد النبیﷺ کے بابرکت موقع پر ملک و ملتِ اسلامیہ کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے وطنِ عزیز کے امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی ہیں۔ اپنے پیغام میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ بحیثیت امتِ محمدیﷺ ہم پر لازم ہے کہ معاشرے میں عدل و انصاف، برداشت، بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی اور انسانی وقار کے تحفظ کا عملی مظاہرہ کریں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ اسوۂ حسنہﷺ تمام مسلمانوں کی دینی و دنیاوی کامرانی کے لیے مشعلِ راہ ہے اور رسول اکرمﷺ کی ذاتِ مبارک اسلام کی تعلیمات کا بہترین نمونہ ہے۔ انہوں نے قوم پر زور دیا کہ سیرتِ طیبہ کو اپنے انفرادی و اجتماعی رویوں میں شامل کر کے پاکستان کو ایک مضبوط اور فلاحی ریاست بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔