امریکی صدر ٹرمپ کی عید الفطر پردنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارکباد
Web Desk
21 March 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عیدالفطر پر دنیا بھر کے مسلمانوں، بالخصوص امریکہ میں مقیم مسلم کمیونٹی کو مبارکباد پیش کی ہے۔
وائٹ ہاوس سے جاری اپنے پیغام میں صدر نے کہا کہ وہ اور خاتونِ اول عیدالفطر منانے والے تمام امریکیوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔ کہا کہ عیدالفطر، جسے روزہ افطار کرنے کا تہوار بھی کہا جاتا ہے، رمضان المبارک کے اختتام پر مسلمانوں کے روحانی جذبے، عبادات اور قربانیوں کا مظہر ہے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ یہ موقع مسلم خاندانوں، دوستوں اور کمیونٹیز کو آپس میں جوڑتا ہے اور مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دیتا ہے۔۔۔ عیدالفطر امریکہ کے بنیادی اصول، مذہبی آزادی، کی بھی یاد دہانی کراتی ہے، جس کے تحفظ کیلئے ان کی انتظامیہ مسلسل کوشاں ہے۔ امریکی صدر نے اپنے پیغام کے اختتام پر عید منانے والے تمام افراد کیلئے نیک تمناؤں اور خوشیوں بھری عید کی دعا کی۔
متعلقہ عنوانات
پاسداران انقلاب کا امریکی بحری جہازوں اور 3 آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
6 September 2026
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو شہیدوں کے شہر لاڑکانہ آمد پر خوش آمدید، بلاول بھٹو
6 September 2026
6 ستمبر کا دن یاد دلاتا ہے کہ قوم متحد ہو تو کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی: صدر زرداری
6 September 2026
ایران کا برکس ممالک سے ایرانی خودمختاری کی خلاف ورزی کی مذمت کا مطالبہ
6 September 2026
شادی کی تقریب پر حملے میں استعمال ہتھیار امریکی ساختہ تھے، ایرانی عدلیہ
5 September 2026
ٹرمپ کے نمائندہ وفد کی روسی صدر سے ملاقات، 3 گھنٹے سے زائد مذاکرات جاری رہے
5 September 2026
ایران کا خودمختاری اور قومی مفادات کے دفاع کیلئے فیصلہ کن اقدامات کا اعلان
5 September 2026
ایران جنگ سے متعلق معلومات لیک ہونے کی امریکی تحقیقات، ذمے دار کی شناخت نہ ہو سکی
5 September 2026