صدر مملکت کے دستخط؛ آرمی، ایئر فورس اور نیوی ترمیمی بل آئین میں شامل
Web Desk
15 November 2025
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان آرمی (ترمیمی) بل 2025، پاکستان ایئر فورس (ترمیمی) بل 2025 اور پاکستان نیوی (ترمیمی) بل 2025 کی منظوری دے دی۔
ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت کی جانب سے منظوری کے بعد یہ تینوں بل آئینِ اسلامی جمہوریہ پاکستان کا حصہ بن گئے ہیں، ان بلوں کے ذریعے مسلح افواج سے متعلق مختلف قانونی شقوں میں اصلاحات اور ضروری ترامیم کی گئی ہیں۔
قانونی ماہرین کے مطابق منظوری کے بعد ترمیم شدہ قوانین فوری طور پر نافذالعمل ہو گئے ہیں، جس کے نتیجے میں فوج، فضائیہ اور بحریہ کے آئینی و انتظامی ڈھانچے میں مزید وضاحت اور قانونی مضبوطی شامل ہو گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026