صدر اور وزیراعظم کی پاکستان سمیت پوری امت مسلمہ کو رمضان المبارک کی مبارک باد
Web Desk
18 February 2026
صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان سمیت پوری امت مسلمہ کو رمضان المبارک کی مبارک باددی ہے۔
صدر مملکت کا اپنے پیغام میں کہناتھاکہ رمضان المبارک ہمیں تقویٰ، صبر، ایثار اور اللہ تعالیٰ سے قربت کا درس دیتا ہے ۔ہمیں رمضان المبارک کی برکتوں سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے عملی زندگیوں میں سچائی، دیانت داری، عدل و انصاف اور خدمتِ خلق کو فروغ دیناچاہئے۔اور ملک کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے یکجہتی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرناچاہیے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ رمضان المبارک ہمیں باہمی کاوشوں سے اجتماعی خیر سگالی اور بالخصوص کمزور طبقے کی فلاح و بہبود کا پیغام دیتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026