صدر ممکت بغداد پہنچ گئے، عراقی ہم منصب سے ملاقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال
Web Desk
21 December 2025
صدر مملکت آصف علی زرداری عراق پہنچ گئے اورعراقی ہم منصب سے ون آن ون ملاقات کی۔
بغداد پہنچنے پر صدر آصف علی زرداری کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، صدر مملکت نے بھرپور استقبال پر صدر عبداللطیف جمال راشد کا شکریہ ادا کیا۔
پاکستان اور عراق کے صدر کے درمیان وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوئے، اِس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ بغداد تہذیب و تمدن اور استقامت کی علامت تاریخی شہر ہے، دورانِ گفتگو پارلیمانی انتخابات کے کامیاب انعقاد پر عراق کی قیادت اور عوام کو مبارکباد دی۔
دوسری جانب آصف زرداری نے نئی حکومت کی تشکیل کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور دونوں رہنماؤں نے پاکستان عراق تعلقات پر مثبت پیشرفت پر اظہارِ اطمینان کیا۔
علاوہ ازیں اُنہوں نے عوامی اور کاروباری روابط میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔
متعلقہ عنوانات
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات کا اگلا دور آج ہوگا، حتمی فیصلے متوقع
3 October 2026
جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان
3 October 2026
آن لائن گیمز کے منفی اثرات، برطانیہ پلٹ نوجوان نے لاہور میں بینک لوٹ لیا
3 October 2026
سعودی عرب کے شہر نجران میں حوثیوں کا داغا گیا میزائل سکول سے ٹکرا گیا
3 October 2026
آبنائے ہرمز سے باہر نکلنے کے راستے پر گامزن آئل ٹینکر پر میزائل حملہ
3 October 2026
پاکستان کا غزہ میں عالمی قانون کی پاسداری یقینی بنانے، کشمیریوں کے حق خودارادیت کا اعادہ
3 October 2026
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
3 October 2026
اسلام آباد میں کسی کو بدامنی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سپیکر پنجاب اسمبلی
3 October 2026