صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا بجٹ اور سینیٹ اجلاس بلانے کی منظوری دیدی
Web Desk
29 May 2026
اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اہم ترین اجلاس 5 جون (بروز جمعہ) کو طلب کرنے کی منظوری دے دی ہے، جس میں آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ پیش کیا جائے گا۔
صدرِ مملکت کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 5 جون کو شام 5 بجے جبکہ سینیٹ کا اجلاس اسی روز شام 6 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔ اس اہم ترین اجلاس میں حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 27-2026 کا وفاقی بجٹ پیش کیا جائے گا، جس میں ملک کی اقتصادی پالیسیوں اور مالیاتی اہداف کا تعین کیا جائے گا۔پارلیمانی ذرائع کے مطابق آئندہ چند دنوں میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ان اجلاسوں کا باقاعدہ ایجنڈا بھی جاری کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ رواں سال پاکستان سے 60 سے زائد اراکینِ پارلیمنٹ فریضۂ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب گئے ہوئے ہیں۔ ان تمام اراکینِ پارلیمنٹ کی جون کے پہلے ہفتے کے اوائل میں وطن واپسی متوقع ہے، جس کے بعد وہ بجٹ کی منظوری کے اس اہم پارلیمانی عمل میں بھرپور حصہ لے سکیں گے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا، ایران مذاکرات کی بحالی کیلئے رابطے جاری ہیں: قطر
26 August 2026
امریکی وزارتِ خارجہ کا دنیا بھر میں امیگرینٹ ویزا انٹرویوز کا عمل عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان
26 August 2026
ٹرمپ کا ایران پر مکمل غلبے کا دعویٰ، بڑی فتح جلد حاصل کرنے کی امید ظاہر کردی
26 August 2026
پمز سانحہ: معصوم بچوں کی شہادت پر پوری کابینہ کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔علامہ راجہ ناصر عباس
26 August 2026
پمز ہسپتال آتشزدگی سانحہ: این آئی سی یو میں نیبولائزر پھٹنے سے آگ لگی، ابتدائی رپورٹ
26 August 2026
اسلام آباد میں نومولود بچوں کی ہلاکت انسانی تاریخ کا بدترین سانحہ ہے: بلاول بھٹو
26 August 2026
آزاد کشمیر میں کلیئرنس آپریشن کے دوران فائرنگ، رینجرز اہلکار شہید
26 August 2026
اسحاق ڈار کی لندن میں کامن ویلتھ سیکریٹری جنرل سے ملاقات
26 August 2026