صدر آصف علی زرداری کا آئندہ ماہ کے آخر میں ایران کا دورہ متوقع
Web Desk
27 June 2026
پاکستان اور ایران کے درمیان اعلیٰ ترین سطح پر سفارتی رابطوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے حالیہ دورۂ اسلام آباد کے بعد اب صدرِ مملکت آصف علی زرداری کے آئندہ ماہ کے آخر میں ایران کا اہم دورہ کرنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ صدر آصف علی زرداری اپنے اس متوقع دورے کے دوران ایران کی اعلیٰ قیادت اور حکام سے تفصیلی ملاقاتیں کریں گے، جن میں دوطرفہ تعلقات، تجارتی امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ دورے کا باقاعدہ شیڈول اور ایجنڈا جلد ہی حتمی طور پر مرتب کیے جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے رواں سال کے آغاز میں بھی ایران کا باقاعدہ دورہ کرنا تھا، تاہم اس وقت مشرقِ وسطیٰ میں پیدا ہونے والی شدید کشیدگی اور غیر یقینی سیکیورٹی صورتحال کے باعث اس دورے کو عارضی طور پر مؤخر کر دیا گیا تھا۔ حالیہ سفارتی ملاقات کے دوران ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے صدر آصف علی زرداری کو دوبارہ ایران کے سرکاری دورے کی مخلصانہ دعوت دی تھی، جسے صدرِ مملکت نے بخوشی قبول کر لیا ہے اور اب اس دورے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ہم اعتراف کرنے پر بلاول بھٹو کے مشکور ہیں: ایم کیو ایم کا چیئرمین پی پی کے بیان پر ردعمل
17 November 2026
کراچی کسی کے باپ کی جاگیر نہیں، ہر پاکستانی کو یہاں ترقی میں حصہ لینے کا حق ہے: فاروق ستار
17 November 2026
پرویز الہٰی سے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
17 November 2026
جامشورو کے گاؤں میں گیسٹرو اور ڈائریا کی وبا پھیل گئی، درجنوں کیسز رپورٹ
17 November 2026
گھریلو ملازمہ فاطمہ ہلاکت کیس، شیری رحمان کا ملزموں کو قرار واقعی سزا کا مطالبہ
17 November 2026
عطا تارڑ طعنے نہ دیں، ہمت ہے تو کہیں پیپلزپارٹی کی ضرورت نہیں: شرجیل میمن
17 November 2026
میر رضا قتل کیس: جے آئی ٹی سربراہ کی اہل خانہ سے ملاقات، تفتیش میں پیشرفت سے آگاہ کیا
17 November 2026
ادویات کی بارکوڈنگ اور سیریلائزیشن لازمی قرار، ڈریپ کا اہم فیصلہ
17 November 2026