افغانستان کی غیر قانونی حکومت نے سرخ لکیر عبور کر لی: آصف علی زرداری
Web Desk
14 March 2026
اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاکستانی شہری علاقوں کو نشانہ بنانے والے ڈرون حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کی غیر قانونی حکومت مسلسل اپنی ذمہ داریوں سے مکر رہی ہے۔
افغانستان نے دہشت گرد گروہوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم نہ کرنے کا وعدہ کیا تھا، مگر اب وہ پاکستان سمیت اسلامی دنیا کی بڑی عسکری طاقت کو اشتعال دلانے کی جسارت کر رہا ہے۔افغان حکومت بیک وقت پاکستان کے دوست ممالک کے ساتھ مذاکرات کی خواہش ظاہر کر رہی ہے، لیکن شہریوں کو نشانہ بنانے کی کوشش ایک سرخ لکیر عبور کرنے کے مترادف ہے۔پاکستان خلیج کے خطے اور مغربی ایشیا میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے مسلسل کوششیں کر رہا ہے، تاہم طالبان حکومت کے اقدام نے سنگین نتائج کو جنم دیا ہے۔صدر زرداری نے ڈرون حملوں سے زخمی ہونے والے بچوں اور دیگر شہریوں کی جلد صحت یابی کی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج اور سکیورٹی ادارے ملک اور عوام کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر پُرعزم ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ایرانی وفد کا امریکاسے مذاکرات کیلیے اسلام آبادآنے کاامکان، برطانوی نیوزایجنسی
20 April 2026
مذاکرات سے خطے میں امن کوفروغ ملے گا، ڈارکا ایرانی وزیرخارجہ سے رابطہ
20 April 2026
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس، مذاکرات یقینی بنانے کاعزم
20 April 2026
اسلام آباد مذاکرات کا دوسرا مرحلہ: وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایرانی سفیر کی ملاقات
20 April 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فون: ناکہ بندی مذاکرات میں رکاوٹ ہے، روئٹرز کا دعویٰ
20 April 2026
پنجاب میں شرمپ فارمنگ کے انقلابی منصوبوں پر پیشرفت، بنجر زمینیں معاشی زونز میں تبدیل
20 April 2026
پاک مصر مشق ’تھنڈر II‘ کامیابی سے مکمل، انسداد دہشتگردی تعاون مزید مضبوط
20 April 2026
پاکستان نے امن کیلئے کردار ادا کیا، امریکا ناقابلِ اعتماد، مذاکرات میں شرکت کا کوئی ارادہ نہیں: ایران
20 April 2026