LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
علیم خان صرف بیان نہ دیں، استعفیٰ دے کر اپوزیشن بینچوں پر بیٹھیں: سوشل میڈیا صارفین کا شدید ردِعمل امریکا نے چین، بھارت، روس اور ایران کے اداروں پر نئی پابندیاں لگا دیں سینٹ کام نے ایران کے امریکی طیارے تباہ کرنے کے دعوے مسترد کر دیئے ہمارے مخالفین آپس میں کسی بات پر متفق نہیں، ہماری سیاست صرف ترقی ہے: احسن اقبال بھارت کی موجودہ قیادت نفرت کی سیاست سے اپنے ہی ملک کو نقصان پہنچا رہی ہے: سفیر فیصل نیاز ترمذی پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، نوٹیفکیشن جاری خضدار میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد جہنم واصل بھارت فلسطین کیخلاف اسرائیل کو اسلحہ اور دفاعی پرزے فراہم کرتا رہا: ایمنسٹی انٹرنیشنل ترک وزیر خارجہ کی حماس کے نئے سربراہ خلیل الحیہ سے ملاقات، امن مذاکرات پر زور اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کا رابطہ، علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال وفاقی آئینی عدالت کا ریٹائرڈ ملازمین کے حق میں بڑا فیصلہ وزیراعظم کی بجلی چوری کے خاتمے کیلئے سخت اقدامات کی ہدایت کشمیر میں انتخابات کا فیصلہ بیلٹ سے ہونا چاہئے، بلٹ سے نہیں: بلاول بھٹو نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی ایران کا اردن میں امریکی ایئربیس پر حملہ، تین ایف 35 طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ

صدر آصف علی زرداری کا شہید بینظیر بھٹو کی 18ویں برسی پر پیغام

Web Desk

27 December 2025

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے شہیدِ جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کی اٹھارویں برسی پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید بینظیر بھٹو نے پاکستان میں جمہوریت، آئین، پارلیمان اور عوام کے ووٹ کے حق کے لیے لازوال قربانیاں دیں۔ صدر زرداری نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو عالمِ اسلام کی پہلی منتخب خاتون وزیرِاعظم تھیں، جن کی سیاست کا مرکز غریب، کسان اور مزدور رہے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی تعلیم، روزگار اور فلاح، اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ، فرقہ واریت و انتہاپسندی کے خلاف جدوجہد اور اتحاد و مفاہمت کا پیغام شہید بینظیر بھٹو کے وژن کا اہم حصہ تھا۔ صدرِ مملکت کے مطابق “جمہوریت بہترین انتقام ہے” کا پیغام تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، اور قوم ایک جمہوری و مضبوط پاکستان کے عزم کی تجدید کرتی ہے۔