LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ پاؤلو رینجل پاکستان پہنچ گئے لاڑکانہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 3 حلقوں میں پولنگ کا عمل شروع پاکستان کی بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت پاسدارانِ انقلاب کا ڈرون حملوں میں امریکی پیٹریاٹ نظام کے 2 ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ

صدر آصف علی زرداری 20 سے 24 دسمبر تک عراق کا سرکاری دورہ کریں گے

Web Desk

19 December 2025

اسلام آباد: صدرِ پاکستان آصف علی زرداری 20 سے 24 دسمبر 2025 تک عراق کا سرکاری دورہ کریں گے۔ یہ دورہ عراقی صدر ڈاکٹر عبداللطیف جمال رشید کی دعوت پر ہو رہا ہے اور پاکستان و عراق کے برادرانہ اور تاریخی تعلقات کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے۔

دورے کے دوران صدرِ پاکستان عراقی قیادت سے اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کریں گے، جن میں دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جامع جائزہ لیا جائے گا۔ ملاقاتوں میں تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر خصوصی تبادلۂ خیال متوقع ہے، جبکہ توانائی، تعمیرِ نو اور افرادی قوت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی گفتگو کی جائے گی۔

دورے کے ایجنڈے میں تعلیم، ٹیکنالوجی اور عوام سے عوام کے روابط کے فروغ پر زور دیا جائے گا، جبکہ مذہبی سیاحت کے فروغ کے امکانات بھی زیرِ غور آئیں گے۔ اس کے علاوہ خطے اور عالمی صورتحال پر پاکستان اور عراق کے مؤقف پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا اور کثیرالجہتی فورمز پر تعاون مضبوط بنانے پر بھی بات چیت متوقع ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری کا یہ دورہ پاکستان اور عراق کے درمیان اقتصادی شراکت داری کو نئی جہت دے گا، جبکہ عوامی روابط مزید مستحکم ہونے کی توقع ہے۔ دورہ عراق کے استحکام اور ترقی میں پاکستان کی حمایت کے اعادے کا بھی عکاس ہے، اور پاکستان علاقائی امن اور خوشحالی کے لیے عراق کے ساتھ تعاون کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔

یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان نتائج پر مبنی شراکت داری کے فروغ میں اہم سنگِ میل ثابت ہونے کی امید ہے۔