صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
Web Desk
30 July 2026
صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے اہم ملاقات کی، جس کے دوران ملک کی مجموعی امن و امان بالخصوص خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے صدرِ مملکت کو انسدادِ دہشت گردی کے لیے جاری اقدامات اور متعلقہ علاقوں کی سیکیورٹی صورتحال پر جامع بریفنگ دی۔ اس موقع پر صدر آصف علی زرداری نے دہشت گردی کے خلاف پاک افواج، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے پوری قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر اہم قومی امور پر بھی سیر حاصل گفتگو کی گئی۔
متعلقہ عنوانات
دہشت گردوں سے بات چیت کی گنجائش نہیں، ہتھیار ڈال دیں ورنہ ختم کر دیئے جائیں گے: پاک فوج
31 July 2026
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہسپتال بنا کر علاج کرنا ہیلتھ کیئر نہیں، انسانوں کو بیماریوں سے بچانا حقیقی صحت ہے۔
31 July 2026
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 21 نشستوں پر الیکشن 02 اگست کو: 12 لاکھ ووٹرز حقِ رائے دہی استعمال کریں گے
31 July 2026
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
31 July 2026
مریم نواز نے 5 روز میں صاف پانی کی فراہمی کا فول پروف پلان طلب کر لیا
31 July 2026
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا
31 July 2026
دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب
31 July 2026
قائداعظم محمد علی جناح کی بہن فاطمہ جناح کی آج سالگرہ منائی جا رہی ہے
31 July 2026