صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے 12 بلوں کی منظوری دے دی
Web Desk
21 November 2026
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے مختلف اہم شعبوں سے متعلق 12 بلوں کی باضابطہ منظوری دے دی ہے، جن میں اعلیٰ تعلیم، تعلیمی اداروں، سائنسی تحقیق، ثقافت، مذہبی امور اور سیاحت سے متعلق قوانین میں ترامیم شامل ہیں۔
ایوانِ صدر سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت نے آرکائیول میٹیریل (تحفظ اور برآمدات پر کنٹرول) ترمیمی بل 2026ء، پاکستان اسٹڈی سینٹرز ترمیمی بل 2026ء، ایریا آف اسٹڈی سینٹرز ترمیمی بل 2026ء اور سینٹرز آف ایکسی لینس ترمیمی بل 2026ء کی منظوری دی ہے۔
اسی طرح فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ترمیمی بل 2026ء اور ہائر ایجوکیشن کمیشن ترمیمی بل 2026ء بھی منظور کر لیے گئے ہیں، جبکہ نیشنل کالج آف آرٹس انسٹی ٹیوٹ ترمیمی بل 2026ء اور نیشنل رحمت اللعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی ترمیمی بل 2026ء کی بھی توثیق کر دی گئی۔
مزید برآں صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی ترمیمی بل 2026ء، این ایف سی انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان ترمیمی بل 2026ء، پاکستان کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ترمیمی بل 2026ء اور پاکستان ٹورسٹ گائیڈز ترمیمی بل 2026ء کی بھی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد یہ تمام بل باقاعدہ قانون کا حصہ بن گئے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026