طلال چوہدری کے بیان پر پاکستان پیپلز پارٹی کا ردِعمل بھی آگیا
Web Desk
18 November 2026
پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ ستائیسویں آئینی ترمیم سیاسی اتفاقِ رائے کے بجائے عددی اکثریت کے بل بوتے پر کیوں منظور کی گئی؟ اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ نظام کی ناکامی، سیاسی ری سیٹ یا صوبوں کی تقسیم کی بات حکومتی حلقوں نے کی ہے اور پیپلز پارٹی نے صرف اپنی رائے کا اظہار کیا ہے، کیونکہ جمہوریت میں اختلافِ رائے بنیادی حق ہے کوئی جرم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ وفاق کو تقریباً 585 ارب روپے کی اضافی مالی معاونت فراہم کرتا ہے، اس کے باوجود وفاقی حکومت صوبوں کے آئینی و مالی حقوق پورے کرنے کے بجائے صوبائی خودمختاری کو کمزور کر کے ہر انتظامی مسئلے کا ذمہ دار صوبوں کو قرار دے رہی ہے، جبکہ سندھ اسمبلی متعدد مرتبہ آئینی طریقے سے سندھ کی تقسیم کو مسترد کر چکی ہے۔ ترجمان پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آئین کی بالادستی اور پارلیمانی مکالمے کے ذریعے عوام کو مہنگائی، غربت اور بے روزگاری سے نجات دلانے کی بات کر رہے ہیں، اس لیے وزیر مملکت ذاتی حملوں کے بجائے آئینی مؤقف کا جواب دیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026