LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیم کا سیکیورٹی آڈٹ کیلئے اسلام آباد ایئرپورٹ کا اہم دورہ آبنائے ہرمز پر لڑائی کے باعث شیڈول امریکا ایران مذاکرات معطل آزاد کشمیر کا مسئلہ جذبات نہیں، عقل و دانش سے حل کیا جائے: مولانا فضل الرحمان مشرق وسطیٰ صورتحال، فریقین کو جنگ بندی معاہدے کی مکمل پاسداری کرنی چاہیے، نائب وزیراعظم حافظ نعیم کی راجہ ناصر سے ملاقات، آزاد کشمیر کا مسئلہ افہام و تفہیم سے حل کرنے پر روز ایران نے لبنان سے اسرائیلی انخلا کی واضح ٹائم لائن مانگ لی یورپ میں شدید گرمی کی لہر کے دوران 1300 سے زائد اضافی اموات ریکارڈ: عالمی ادارۂ صحت فرانس میں اسکائی ڈائیونگ طیارہ گر کر تباہ، 11 افراد ہلاک ایرانی سپریم لیڈر کا امریکی و اسرائیلی حملوں پر قانونی کارروائی کا حکم آبنائے ہرمز کے اطراف اب بھی جھڑپیں، جنگ ختم ہونی چاہئے: ایران، عراق اسحاق ڈار کا بحرینی ہم منصب سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ایرانی حملے، بحرین کا سلامتی کونسل سے ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ ایران کا امریکہ کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کا اعلان کراچی میں رینجرز کیمپ پر حملہ، 3 جوان شہید ضرورت پڑی تو فوجی کارروائی مکمل کی جائیگی: ٹرمپ کی ایک بار پھر ایران کیخلاف مزید سخت فوجی کارروائی کی وارننگ

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی انتخابات، پی پی اور جے یو آئی کا سیاسی اتحاد کا اعلان

Web Desk

28 June 2026

پاکستان پیپلزپارٹی (PPP) اور جمعیت علمائے اسلام (JUI) نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے آئندہ عام انتخابات کے لیے باضابطہ طور پر سیاسی و انتخابی اتحاد کا اعلان کر دیا ہے۔

اسلام آباد میں دونوں جماعتوں کے آزاد کشمیر کے قائدین نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اس اہم فیصلے سے میڈیا کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے رہنما چوہدری یاسین کا کہنا تھا کہ ہم جے یو آئی کے ساتھ ایک مضبوط سیاسی اتحاد قائم کرنے جا رہے ہیں، جس سے ریاست کی سیاست پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے اور اس اتحاد سے دونوں جماعتوں کو بھرپور فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت نے ہمیشہ ہر عالمی اور ملکی فورم پر مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا ہے۔ چوہدری یاسین نے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی تفصیلات بتاتے ہوئے اعلان کیا کہ حلقہ ایل اے 14 اور ایل اے 23 پر جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار دونوں پارٹیوں کے متفقہ اور مشترکہ امیدوار ہوں گے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی آزاد کشمیر کے امیر مولانا سعید یوسف نے اس اتحاد کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج آزاد جموں و کشمیر کی تاریخ میں پہلی بار ہمارا پیپلز پارٹی کے ساتھ باقاعدہ انتخابی اتحاد ہوا ہے۔ انہوں نے فارمولے کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ پیپلز پارٹی ان دو حلقوں (ایل اے 14 اور ایل اے 23) میں جے یو آئی کے امیدواروں کی مکمل بلامشروط حمایت کرے گی، جبکہ اس کے بدلے میں ریاست کے دیگر تمام حلقوں میں جے یو آئی کے کارکنان اور ووٹرز پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو سپورٹ کریں گے۔ واضح رہے کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات 27 جولائی کو منعقد ہونے جا رہے ہیں، اور اس اتحاد کے بعد ریاست کا سیاسی منظر نامہ انتہائی دلچسپ ہو گیا ہے۔