LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
میرے پاس عراق میں رہنے کا آپشن تھا لیکن بہتر وزیراعظم چھوڑ کر جا رہے ہیں:ٹرمپ سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ کرنے والے فلائی دبئی طیارے کے مسافر تل ابیب پہنچ گئے نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گورنر راج یا ایمرجنسی، فیصلہ صدر اور وزیراعظم کا ہوگا: اعظم نذیر تارڑ خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج، وزیراعظم سے سپیکر قومی اسمبلی کی اہم ملاقات سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف پاکستان میں انشورنس پینیٹریشن جی ڈی پی کا صرف 0.7 فیصد ہے: سی سی پی پاکستان، چین کے دل ایک دوسرے سے جڑے اور ایک ساتھ دھڑکتے ہیں: وزیراعظم ایف بی آر کی انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع 18 سال سے پیپلز پارٹی کی حکومت، سندھ بہت پیچھے رہ گیا: حافظ نعیم الرحمان آبنائے ہرمز میں 4 تجارتی جہازوں پر حملے، عالمی توانائی بحران کا خدشہ ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا عراق سے امریکی افواج کا انخلا مکمل، کل ’یوم خودمختاری‘ منانے کا اعلان پاکستان کا ایم ٹی آنر 25 کی بازیابی کے دوران جانی نقصان پر اظہار تعزیت

بجلی کے شعبے میں اصلاحات: ڈسکوز اور جینکوز کی نجکاری تیز کرنے کی ہدایت

Web Desk

15 December 2025

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت بجلی کے شعبے میں اصلاحات سے متعلق اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیراعظم کو پاور سیکٹر روڈمیپ پر ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعظم نے بجلی کی ترسیل کار کمپنیوں (ڈسکوز) اور بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں (جینکوز) کی نجکاری کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے نظام کی نجکاری کے ذریعے مسابقت پر مبنی بجلی کی مارکیٹ کا قیام ہی توانائی کے مسائل کا پائیدار حل ہے۔

وزیراعظم نے بجلی کی ترسیل کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے متعلقہ ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے بیٹری انرجی اسٹوریج سسٹم پر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اور نجی شعبے کی شمولیت سے فوری کام شروع کیا جائے۔

اجلاس کو بجلی کی پیداوار، ترسیل، ڈسکوز اور جینکوز کی نجکاری اور پاور سیکٹر میں دیگر اصلاحات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ IESCO، FESCO اور GEPCO کی نجکاری کے حوالے سے اقدامات جاری ہیں اور اس سلسلے میں ایکسپریشن آف انٹرسٹ (EoIs) جلد شائع کیے جائیں گے۔

مزید بتایا گیا کہ بجلی کی ترسیل کے نظام کی بہتری کے لیے 500 کے وی غازی بروتھا – فیصل آباد ٹرانسمیشن لائن کا پی سی ون منظوری کے مراحل میں ہے۔ درآمدی کوئلے پر چلنے والے پاور پلانٹس کو تھر کول پر منتقل کرنے کے لیے ٹیکنیکل فیزیبلٹی مکمل ہو چکی ہے جبکہ تھر کول کی پاور پلانٹس تک منتقلی کے لیے ریلوے لائن پر کام جاری ہے۔

اجلاس میں مسابقت پر مبنی بجلی کی مارکیٹ کی آپریشنلائزیشن پر بھی بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ مسلسل کوششوں کے نتیجے میں گزشتہ سال کے مقابلے میں لائن لاسز میں کمی واقع ہوئی ہے۔

بریفنگ کے مطابق بیٹری انرجی اسٹوریج سسٹم کے منصوبے کی کنسیپٹ کلیئرنس پروپوزل کی منظوری دی جا چکی ہے اور اس کی فیزیبلٹی اسٹڈی جاری ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزراء محمد اورنگزیب، احد خان چیمہ، سردار اویس احمد لغاری، مشیر برائے نجکاری محمد علی، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔