LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پیپلز پارٹی کشمیر کے الیکشن میں دھاندلی کررہی ہے، عظمیٰ بخاری کا الزام بلاول بھٹو کی کشمیریوں سے بذریعہ ووٹ فیصلہ کرنے کی اپیل بانی پی ٹی آئی رہائی فورس معاملہ: سہیل آفریدی کا آئینی عدالت میں جواب جمع یوکرین بالآخر اپنے مغربی علاقے کھو دے گا: صدر پوتن کا دعویٰ لاہور ہائیکورٹ نے مشکوک شہریت کے مقدمات میں سول عدالتوں کا دائرہ اختیار ختم کر دیا ایران جنگ میں اب تک 18 امریکی فوجی ہلاک، 624 زخمی ہوئے: پینٹاگون بھارتی وزیر دفاع کا بیان مسترد، کسی بھی مہم جوئی کیلئے تیار ہیں: دفتر خارجہ ثالثوں کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ جاری، خودمختاری کا دفاع ترجیح ہے: ایران گولہ بارود اور ہتھیاروں کا ذخیرہ موجودہ ضروریات سے کہیں زیادہ ہے، ٹرمپ ایران امریکا جنگ میں وقفے سے خام تیل اور قدرتی گیس کی قیمتوں میں نمایاں کمی آزاد کشمیر الیکشن: کوٹلی میں 2 پریزائیڈنگ افسران معطل، گرفتار کر لیا گیا رانا ثنا اللہ نے ایل اے 10 کوٹلی میں انتخاب روکنے کا مطالبہ کر دیا دشمن اب دباؤ کے ذریعے ایرانی قوم کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے، مشیر سپریم لیڈر ایران نے لبنانی جنگجوؤں کا دفاع اپنی سٹریٹجک پالیسی کا حصہ بنا لیا ہے، ایرانی سپریم لیڈر کراچی: جمالی پل کے قریب منی ٹرک نے شہریوں کو کچل ڈالا، 3 افراد جاں بحق

پاور سیکٹر اصلاحات: اویس لغاری کی ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد سے ملاقات، مالی تعاون پر زور

Web Desk

17 December 2025

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے پاور اویس احمد خان لغاری سے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے سینٹرل اینڈ ویسٹ ایشیا ڈیپارٹمنٹ کی ڈائریکٹر جنرل محترمہ لیہ گٹیریس نے ملاقات کی، جس میں پاکستان کے بجلی کے شعبے کو درپیش اہم چیلنجز اور اصلاحاتی اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر نے اے ڈی بی وفد کو پاور سیکٹر میں قرضوں کی ادائیگی، فنڈنگ، روپے کے کور اور ابتدائی اخراجات جیسے سنگین مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ان چیلنجز کے حل کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاور ٹرانسمیشن سیکٹر میں نجی سرمایہ کاری کے لیے مقامی سرمایہ کاروں سے رابطے جاری ہیں اور اضافی بجلی کی پیداواری صلاحیت کو نظام سے نکال دیا گیا ہے۔

اویس لغاری نے واضح کیا کہ حکومت مزید بجلی نہیں خریدے گی اور بجلی کی خرید و فروخت کے لیے مسابقتی بجلی مارکیٹ متعارف کرائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے 20 گیگاواٹ صاف توانائی کی طرف منتقلی کی ہے، تاہم اس کے لیے فنانسنگ اور گرڈ کے استحکام کے وسائل فراہم نہیں کیے گئے، جس کے باعث فوری اور مربوط مالی اقدامات ناگزیر ہیں۔

وفاقی وزیر کے مطابق بجلی کی طلب بڑھانے اور نجی شعبے کے استعمال میں اضافے کے لیے انرجی سرپلس پیکج متعارف کرایا گیا ہے، جبکہ اسمارٹ میٹرز کی تنصیب نجی شعبے کی شمولیت سے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کے تحت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نجی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنا پاور سیکٹر اصلاحات کا ایک اہم ہدف ہے۔

اس موقع پر اے ڈی بی کی ڈائریکٹر جنرل لیہ گٹیریس نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک اسمارٹ میٹرنگ اور ٹیکنالوجی کے انضمام میں پاکستان کی معاونت کا خواہاں ہے اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت جامع اور اختتام تک حل فراہم کیے جا سکتے ہیں۔