LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
افغانستان میں آزادی پسندوں کی کارروائیاں تیز، قندھار اور ہلمند میں طالبان نشانے پر ملک میں بجلی ایک روپے 11 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی، نوٹیفکیشن جاری دوسرے ملازم میں نمونیا کی غیر مصدقہ اطلاع، روس نے طاعون کی وبا کا امکان مسترد کردیا پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے خیبرپختونخوا میں گورنر راج نہیں نالائق حکومت مسلط ہے: فیصل کریم کنڈی سائبیریا میں طاعون کے مشتبہ کیس کی مانیٹرنگ شروع، ہر خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں: امریکی CDC جنگ میں بے گھر لبنانیوں کی مدد کیلئے حزب اللہ کو ایران سے 20 کروڑ ڈالر موصول حوثیوں کے سعودی ایئرپورٹس پر حملوں کی دھمکیاں، امریکی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت روس کے یوکرین پر میزائل اور ڈرون حملے، بچوں سمیت 28 افراد ہلاک لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری امن فوج کی چوکی پر فائرنگ عالمی مالیاتی فنڈز کا جنگ سے متاثرہ یمن کیلئے 18 ماہ کا پروگرام منظور شام حوثیوں کیخلاف لڑنے کیلئے یمن میں اپنی فوج بھیجنے پر غور کر رہا ہے، امریکی نیوز ویب سائٹ روس میں طاعون کے دوسرے مشتبہ کیس کی اطلاعات، عالمی برادری شدید تشویش میں مبتلا روسی صدر پیوٹن نے امریکا سے کشیدگی کم کرنے کیلئے ایران کو معاونت کی پیشکش کر دی افغانستان میں تبدیلی ناگزیر اور بہت قریب ہے،گلبدین حکمت یار

پاور سیکٹر کا گردشی قرض 1740 ارب روپے تک پہنچ گیا

Web Desk

28 July 2026

جون 2026 تک پاور سیکٹر کا گردشی قرض بڑھ کر 1,740 ارب روپے کی سطح تک پہنچ گیا ہے، جبکہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ طے شدہ ہدف کے مطابق اسے 1,600 ارب روپے تک محدود رکھنا تھا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران پاور سیکٹر کے گردشی قرض میں تقریباً 480 ارب روپے کا اضافہ ہوا، جس کی ایڈجسٹمنٹ کے لیے وزارتِ خزانہ نے 350 ارب روپے فراہم کیے، تاہم اس کے باوجود مجموعی اسٹاک میں 130 ارب روپے سے زائد کا نیٹ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان گردشی قرض کے بہاؤ کو صفر رکھنے پر اتفاق ہوا تھا، تاہم ہدف سے 140 ارب روپے تجاوز کرنے کے بعد متعلقہ وزارت اس اضافی رقم کی ایڈجسٹمنٹ کے لیے حکمتِ عملی تیار کر رہی ہے۔ حکام کو توقع ہے کہ آئندہ اقتصادی جائزے تک گردشی قرض کو دوبارہ مقررہ حد تک لایا جائے گا۔