فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کا امکان
Web Desk
17 December 2025
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے دائر کی گئی درخواست منظور ہونے کی صورت میں نومبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 72 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کی توقع ہے، سی پی پی اے نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں دائر کر دی ہے۔
درخواست پر نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) 31 دسمبر کو سماعت کرے گی۔
درخواست میں بتایا گیا ہے کہ نومبر کے مہینے میں ڈسکوز کو مجموعی طور پر 7 ارب 81 کروڑ 30 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی، نیپرا میں دی گئی دستاویزات کے مطابق نومبر میں بجلی کی فی یونٹ لاگت 6 روپے 16 پیسے رہی۔
دستاویزات میں مزید بتایا گیا کہ بجلی کی پیداوار میں مختلف ذرائع کا استعمال کیا گیا، نومبر کے دوران 39.16 فیصد بجلی پانی سے پیدا کی گئی، 9.34 فیصد مقامی کوئلے، 5.06 فیصد درآمدی کوئلے، 8.44 فیصد گیس، 8.64 فیصد درآمدی ایل این جی اور 25.23 فیصد بجلی جوہری ایندھن سے حاصل کی گئی۔
متعلقہ عنوانات
حکومت نے عوام پر معاشی دہشت گردی مسلط کر رکھی ہے: حافظ نعیم الرحمان
11 October 2026
خیبر پختونخوا پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں، 18 افسران تبدیل
11 October 2026
سہیل آفریدی حفاظتی تحویل میں ہیں، گرفتار نہیں کیا گیا: عطا تارڑ
11 October 2026
ریاض ایئرپورٹ کے ٹرمینل 4 پر میزائل حملہ، آگ بھڑک اٹھی
11 October 2026
کے پی کو مزید تجربہ گاہ بنانا بند کیا جائے، گورنر راج کا نفاذ جمہوری عمل پر ضرب ہے: اسد قیصر
11 October 2026
خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، عوام کو دہشتگردی نے نجات دلائیں گے: گورنر
11 October 2026
میناب سکول حملے میں 168 افراد شہید ہوئے، امریکا کو جواب دہ بنائیں گے: ایران
11 October 2026
خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کو مسترد کرتے ہیں: مولانا فضل الرحمان
11 October 2026