پرتگال کے وزیر خارجہ 22 سے 23 نومبر تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے
Web Desk
21 November 2026
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق پرتگال کے وزیرِ خارجہ پاؤلو رانجل 22 سے 23 نومبر تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ پرتگالی وزیرِ خارجہ یہ دورہ نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی دعوت پر کر رہے ہیں۔
ترجمان دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور پرتگال 7 نومبر 1949ء کو قائم ہونے والے اپنے سفارتی تعلقات کی 77ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔
شیڈول کے مطابق دورے کے دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اپنے پرتگالی ہم منصب پاؤلو رانجل سے ون آن ون ملاقات کریں گے، جبکہ وفود کی سطح پر مذاکرات کے بعد دونوں رہنما مشترکہ پریس ٹاک سے بھی خطاب کریں گے۔
ملاقاتوں کے دوران پاکستان اور پرتگال کے دوطرفہ تعلقات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا اور باہمی تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ دونوں رہنما باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی اور عالمی امور پر بھی گفتگو کریں گے۔
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق پرتگالی وزیرِ خارجہ کے اس اہم دورے کے موقع پر پاکستان اور پرتگال بزنس فورم بھی منعقد ہوگا، جس سے دونوں ممالک کے کاروباری حلقوں کے درمیان روابط کو مزید فروغ ملے گا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026