پرتگال نے بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی بل منظور کر لیا
Web Desk
13 February 2026
لیسبن: پرتگال کی پارلیمنٹ نے ایک اہم بل پہلی بار منظور کیا ہے جس کے تحت بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر قواعد اور پابندیاں طے کی گئی ہیں۔ نئے قوانین کے مطابق 13 سے 16 سال کے بچوں کے لیے سوشل میڈیا تک رسائی صرف والدین کی واضح اجازت سے ممکن ہوگی۔
13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا، ویڈیو و تصویر شیئرنگ اور آن لائن بیٹنگ پلیٹ فارمز تک رسائی پہلے ہی ممنوع تھی، اور اب اس پر عمل مزید سخت کیا جائے گا۔ والدین اجازت دینے کے لیے پرتگال کے سرکاری نظام ڈیجیٹل موبائل کیی (DMK) استعمال کریں گے، جبکہ سوشل میڈیا کمپنیوں کو عمر کی تصدیق کے موثر نظام بنانے ہوں گے، بصورت دیگر جرمانے عائد کیے جا سکتے ہیں۔
بل کو 148 کے مقابلے میں 69 ووٹس کے ساتھ منظور کیا گیا، اور 13 ارکان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ ابھی بل میں ترامیم ممکن ہیں جب تک اسے حتمی شکل نہیں دی جاتی۔
متعلقہ عنوانات
حوثی ملیشیا سعودی تنصیبات پر حملے، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
4 October 2026
امریکی سینیٹر کرس مرفی کا ایران کیساتھ سفارتی ڈیل پر توجہ دینے پر زور
4 October 2026
یمنی مسلح افواج نے حوثی ملیشیا کے خلاف حملے شروع کر دیئے
4 October 2026
ایران کے وزیر تیل محسن پاک نژاد نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا
4 October 2026
یمن کے ساحل کے قریب بحری جہاز کے نزدیک متعدد دھماکوں کی اطلاع
4 October 2026
ایرانی ایئر لائنز کی امریکی استثنیٰ ملنے کے بعد نجف کیلئے پروازیں بحال
4 October 2026
ایران نے اپنے سفارتکاروں کو امریکا سے نکالے جانے کا دعویٰ مسترد کر دیا
4 October 2026
سعودی اتحاد کا یمن کی تسلیم شدہ حکومت کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان
4 October 2026