2026کی پہلی قومی انسدادِ پولیو مہم: 4 کروڑ 41 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسینیشن مکمل
Web Desk
8 February 2026
پاکستان میں 2026 کی پہلی قومی انسدادِ پولیو مہم کے چھٹے اور آخری روز ملک بھر میں 4 کروڑ 41 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (N-EOC) کے مطابق پنجاب میں 2 کروڑ 29 لاکھ سے زائد بچوں کو ویکسین پلائی جا چکی ہے، جبکہ خیبر پختونخوا میں تقریباً 71 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے دیے جا چکے ہیں۔
سندھ میں 1 کروڑ 4 لاکھ سے زائد، بلوچستان میں تقریباً 23 لاکھ 24 ہزار، اسلام آباد میں 4 لاکھ 55 ہزار، گلگت بلتستان میں 2 لاکھ 61 ہزار اور آزاد جموں و کشمیر میں 6 لاکھ 73 ہزار سے زائد بچوں کو ویکسین پلائی جا چکی ہے۔
نیشنل ای او سی نے والدین اور سرپرستوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بچوں کی ویکسینیشن کے لیے تعاون جاری رکھیں اور کسی بھی معلومات یا ٹیم سے رابطے کے لیے 1166 پر کال کریں یا 03467776546 پر واٹس ایپ پیغام بھیجیں۔
ماہرین صحت کے مطابق انسدادِ پولیو مہم سے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے اہم پیشرفت ہوئی ہے اور یہ مہم ملک بھر میں بچوں کی صحت کی حفاظت کے لیے کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
این سی سی آئی اے میں نفری کم، وفاقی پولیس کا 23 افسران بھجوانے کا فیصلہ
11 September 2026
جماعت اسلامی کا لانگ مارچ، مرکزی قیادت نے تاریخ کے تعین کا اختیار حافظ نعیم کو دے دیا
11 September 2026
سینئر لیگی رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کرگئے
11 September 2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کا نکاح اذان جبار سے طے پا گیا
11 September 2026
ایم کیو ایم پاکستان کا سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں جامع اصلاحات کا بل اسمبلی میں جمع
11 September 2026
بلوچستان میں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک اقدامات جاری رہیں گے: کور کمانڈر کوئٹہ
11 September 2026
وزیراعظم بجلی کی لوڈشیڈنگ پر برہم، 2 گھنٹے سے زائد نہ کرنے کا حکم
11 September 2026
سندھ اسمبلی نے رینجرز کی تعیناتی میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی
11 September 2026