LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسرائیل کی سفاکیت کم نہ ہوئی، ڈرون حملے میں مزید 2 فلسطینی شہید، متعدد زخمی یورپ میں شدید گرمی کی لہر برقرار، اموات 4 ہزار سے تجاوز کر گئیں اسرائیلی فوج کے سربراہ کا لبنان میں فیصلہ کن کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں، باقر قالیباف ٹرمپ نے کہا وٹکوف، جیرڈ کشنر دوبارہ ماسکو آنے کیلئے تیار ہیں: ترجمان کریملن صدر ٹرمپ انقرہ میں نیٹو ممالک کے اجلاس میں شرکت کریں گے، وائٹ ہاؤس اوپیک پلس ممالک کا اگست کیلئے تیل کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ امریکی نیوی نے بحیرہ عرب میں لاپتہ اہلکار کی تلاش روک دی گروپ کیپٹن کو شہید کرنے والا ملزم سعد 9 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا: آئی جی اسلام آباد وفاقی وزیر احسن اقبال کا دورہ امریکہ: ہیلتھ کیئر اور معاشی ترقی کے لیے سمندر پار پاکستانیوں کو شراکت داری کی دعوت، ٹیلی میڈیسن ماڈل کی تجویز فلسطینی علاقوں پر قبضہ ختم ہونے تک اسرائیل سے تعلقات بحال نہیں ہو سکتے، مصر یمنی فورسز اور حوثیوں کے درمیان جھڑپوں میں 65 اموات کی تصدیق شہید رہبراعلیٰ کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے، مشیر ایرانی سپریم لیڈر پشاور: چینی باشندوں کی حفاظت کےلئے فول پروف نظام قائم امریکی صدر کی روسی ہم منصب کو یوکرین جنگ کے حل میں مدد کی پیشکش

کراچی: پولیس نے نابالغ لڑکی سے زیادتی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا

Web Desk

4 July 2026

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 15 سالہ نابالغ لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کے واقعے میں ملوث مرکزی ملزم مبشر علی کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق متاثرہ لڑکی کی عمر 15 سال ہے، جسے واقعے کے بعد فوری طور پر خاتون پولیس اہلکاروں کی سخت نگرانی میں طبی معائنے (میڈیکل ٹیسٹ) کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کو ہر ممکن طبی اور قانونی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزم مبشر علی کو مزید تفتیش اور سخت قانونی کارروائی کے لیے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کی میڈیکل رپورٹ سامنے آنے کے بعد کیس میں مزید سخت دفعات شامل کی جائیں گی اور مظلوم خاندان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔