LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نیویارک کے مشہور ساحلی علاقے کونی آئی لینڈ میں فائرنگ، 4 بچوں سمیت 8 افراد زخمی اسرائیل کی سفاکیت کم نہ ہوئی، ڈرون حملے میں مزید 2 فلسطینی شہید، متعدد زخمی یورپ میں شدید گرمی کی لہر برقرار، اموات 4 ہزار سے تجاوز کر گئیں اسرائیلی فوج کے سربراہ کا لبنان میں فیصلہ کن کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں، باقر قالیباف ٹرمپ نے کہا وٹکوف، جیرڈ کشنر دوبارہ ماسکو آنے کیلئے تیار ہیں: ترجمان کریملن صدر ٹرمپ انقرہ میں نیٹو ممالک کے اجلاس میں شرکت کریں گے، وائٹ ہاؤس اوپیک پلس ممالک کا اگست کیلئے تیل کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ امریکی نیوی نے بحیرہ عرب میں لاپتہ اہلکار کی تلاش روک دی گروپ کیپٹن کو شہید کرنے والا ملزم سعد 9 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا: آئی جی اسلام آباد وفاقی وزیر احسن اقبال کا دورہ امریکہ: ہیلتھ کیئر اور معاشی ترقی کے لیے سمندر پار پاکستانیوں کو شراکت داری کی دعوت، ٹیلی میڈیسن ماڈل کی تجویز فلسطینی علاقوں پر قبضہ ختم ہونے تک اسرائیل سے تعلقات بحال نہیں ہو سکتے، مصر یمنی فورسز اور حوثیوں کے درمیان جھڑپوں میں 65 اموات کی تصدیق شہید رہبراعلیٰ کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے، مشیر ایرانی سپریم لیڈر پشاور: چینی باشندوں کی حفاظت کےلئے فول پروف نظام قائم

پارٹی ٹکٹ جاری کر دیئے، الیکشن مؤخر کرنے کی ہر کوشش ناکام بنائیں گے: شاہ غلام قادر

Web Desk

2 July 2026

مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے اعلان کیا ہے کہ جماعت نے تمام امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ الیکشن مؤخر کرنے کے کسی بھی قسم کے ہتھکنڈے کسی صورت قبول نہیں کیے جائیں گے، کیونکہ آزاد کشمیر کے مسائل کا واحد حل بروقت، شفاف اور پرامن انتخابات کا انعقاد ہے۔

مظفرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ غلام قادر نے حکومتِ آزاد کشمیر پر تنقید کی اور کہا کہ حکومت اپنے مسائل کسی اور کے کھاتے میں ڈالنے کے بجائے خود ذمہ داری پوری کرے اور آٹے سمیت دیگر بنیادی عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ مختلف سیاسی جماعتوں کی اپنی آرا ہو سکتی ہیں، مگر حتمی فیصلہ آزاد کشمیر کے عوام نے اپنے ووٹ کے ذریعے کرنا ہے۔

انہوں نے وادی نیلم میں پیش آنے والے حالیہ پرتشدد واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نیلم ہمیشہ سے پرامن خطہ رہا ہے، تاہم مقامی انتظامیہ یہاں امن و امان برقرار رکھنے میں بری طرح ناکام رہی۔ انہوں نے سنگین الزام عائد کیا کہ کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے نام پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے کارکنوں نے حملہ کیا، اور واقعے کے فوری بعد سوشل میڈیا پر جعلی تصاویر وائرل کی گئیں۔

شاہ غلام قادر نے مزید بتایا کہ باٹا کے مقام پر ان کے اپنے قافلے پر پتھراؤ اور فائرنگ کی گئی، جس میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کے ڈرائیور کے ملوث ہونے کی باقاعدہ ویڈیو فوٹیج ان کے پاس موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی انتخابی میدان ہار چکی ہے اور اب الیکشن سے بھاگنے کے لیے ملتوی کرانے کے حربے استعمال کر رہی ہے، لیکن ان کی تمام کوششیں ناکام بنائی جائیں گی۔ انہوں نے یاد دلایا کہ بروقت انتخابات کا انعقاد حکومت اور چیف الیکشن کمشنر کی آئینی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ کسی بھی اشتعال میں آنے کے بجائے اپنی تمام تر توجہ انتخابی مہم پر مرکوز کریں اور جماعت کا پیغام گھر گھر پہنچائیں۔ شاہ غلام قادر نے دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر میں بھرپور اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی، جبکہ میاں نواز شریف، مریم نواز شریف اور دیگر مرکزی قائدین بھی خود انتخابی مہم میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انتخابی منشور کو حتمی شکل دی جا رہی ہے جو چند روز میں پیش کر دیا جائے گا، اور اگر حکومتِ آزاد کشمیر نے تعاون مانگا تو ن لیگ ہر ممکن معاونت کرے گی۔