پاکستان ضرورت پڑنے پرسعودی عرب کی ہرحال میں مددکرے گا، ترجمان وزیراعظم
Web Desk
11 March 2026
وزیراعظم کے ترجمان برائے غیر ملکی میڈیا مشرف زیدی نےکہا ہےکہ پاکستان ہر وقت اور ہر صورت سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے، ضرورت پڑی تو سعودی عرب کی ہر حال میں مدد کریں گے۔
ایک امریکی نیوزچینل کو انٹرویو میں ترجمان وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک ہی نہیں، ہم ہروقت اور ہرصورت سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہوں گے، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سکیورٹی تعاون کوئی نئی بات نہیں، دونوں ممالک طویل عرصے سے ایک دوسرے کے دفاعی مفادات کاخیال رکھتے آئے ہیں۔
مشرف زیدی کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ریاض میں سعودی وزیردفاع سے ملاقات کرکے مشترکہ دفاعی اقدامات پر بات کی ہے۔جبکہ وزیرخارجہ اسحاق ڈار جنگ کے آغاز سے ہی ایرانی وزیرخارجہ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
متعلقہ عنوانات
لاہور کے نجی ہوٹل سے غیر ملکی شہری کی لاش برآمد
18 July 2026
ملک کے کئی شہروں میں شدید گرمی کا الرٹ، ہیٹ سٹروک کا خدشہ
18 July 2026
امریکی کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد معطل کر دیا: ایرانی نائب وزیر خارجہ
18 July 2026
مشترکہ مفادات کونسل کے53ویں اجلاس کی تیاریوں کاتفصیلی جائزہ
18 July 2026
نورین نیازی کا فوج کے خلاف متنازعہ بیان، سیاسی حلقوں کا شدید ردِعمل
18 July 2026
مری میں حکمران جماعت کی اہم بیٹھک، سیاسی و معاشی صورتحال پر مشاورت
18 July 2026
نارووال کو علم کی بستی میں تبدیل کر دیا ہے:احسن اقبال
18 July 2026
مولانا کا بیان سمجھ سے بالاتر،فوج کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں: ملک احمد خان
18 July 2026