حکومت ملک بھر میں سیاحت کے فروغ کیلئے فعال اقدامات کر رہی ہے: وزیراعظم
Web Desk
27 September 2026
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عالمی یومِ سیاحت کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ حکومت پاکستان ملک بھر میں سیاحت کے شعبے کے فروغ، سیاحتی بنیادی ڈھانچے کی بہتری اور اس سے وابستہ مقامی آبادی بالخصوص نوجوانوں کے لیے روزگار اور ترقی کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے بھرپور اور فعال اقدامات کر رہی ہے۔
وزیراعظم نے اپنے پیغام میں دنیا بھر اور پاکستان میں شعبۂ سیاحت سے وابستہ تمام افراد، سیاحوں کے ذوقِ تحقیق و تجسس اور شوقِ سیر و سفر کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت کے میدان میں دلکش قدرتی مناظر، قدیم تاریخی یادگاریں، لازوال تہذیبی ورثہ اور متنوع ثقافتی رنگ بنیادی محرکات کی حیثیت رکھتے ہیں، اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے پاکستان ان تمام خصوصیات سے مالا مال ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی بے مثال قدرتی وادیوں، شاندار تہذیبی ورثے، تاریخی اور مقدس مذہبی مقامات کی بدولت شعبۂ سیاحت میں روشن ترین امکانات کا حامل ہے۔ حکومت کا عزم ہے کہ پاکستان کو دنیا بھر کے سیاحوں کے لیے ایک محفوظ، پُرکشش اور مسابقتی سیاحتی مقام کے طور پر ابھارا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا معتدل موسم، پہاڑی علاقوں کی پُرفضا آب و ہوا اور خوشگوار وادیاں عالمی سیاحت کو اپنی طرف متوجہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔
پاکستان کی تاریخی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ دھرتی وادیٔ سندھ اور گندھارا سمیت ہزاروں سال قدیم تہذیبوں کی امین ہے، جبکہ مذہبی سیاحت کے حوالے سے یہ خطہ سکھ مت، بدھ مت اور دیگر مذاہب کے پیروکاروں کے لیے انتہائی اہم اور تاریخی مقدس مقامات کا مسکن بھی ہے۔ وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ملکی سطح پر سیاحت کا فروغ نہ صرف معاشی ترقی اور ممالک کے مابین بہترین روابط کا باعث بنتا ہے، بلکہ انفرادی سطح پر ثقافتی رنگوں سے واقفیت انسانی صلاحیتوں کو نکھارنے میں بھی کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
اقوام متحدہ میں شہباز شریف کا خطاب فلسطینی مشن نے سوشل میڈیا پر نمایاں کر دیا
27 September 2026
وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی علی امین گنڈاپور کے گھر آمد
27 September 2026
جنوبی افریقہ میں فائرنگ کے دو واقعات میں 27 افراد ہلاک، متعدد زخمی
27 September 2026
رمضان قادروف 99.85 فیصد ووٹ لیکر پانچویں مرتبہ چیچنیا کے سربراہ منتخب
27 September 2026
امریکا اور چین کا 30 ارب ڈالر کی اشیاء پر ٹیرف کم کرنے کا فیصلہ
27 September 2026
دشمن کیلئے ’سرپرائز‘ تیار، حملوں پر نئی فوجی ٹیکنالوجی سے جواب دیا جائے گا: ایران
27 September 2026
پنجاب میں ٹورازم کا بے پناہ پوٹینشل ہے، مریم نواز
27 September 2026
ڈی آئی خان: درازندہ چیک پوسٹ دھماکے میں شہید 3 اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا
27 September 2026