LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم امریکا غیر قانونی کارروائیاں بند، جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے: عباس عراقچی سپریم کورٹ میں زیر التوا فوجداری مقدمات نمٹانے کے لیے اہم فیصلہ روس میں شاپنگ مال کو بم سے اڑانے کی سازش ناکام، وسط ایشیائی ملزم گرفتار چینی کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جائے: اسحاق ڈار انتخابی اصلاحات کمیٹی، مسلم لیگ ن نے 11 ارکان کے نام تجویز کر دیئے پاکستان 2050 سے پہلے دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا: شہباز شریف معدنی وسائل کو قومی ترقی اور معاشی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل پاکستان میں گڈ گورننس اور ترقی کیلئے 77 فیصد شہری نئے صوبوں کے حامی ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصد ریکارڈ

وزیراعظم ایمرجنسی کے بعد منگل کو پشاور کا پہلا دورہ کریں گے، اہم اجلاس متوقع

Web Desk

20 October 2026

وزیراعظم شہباز شریف ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد منگل کو اپنے پہلے دورۂ پشاور پر پہنچیں گے، جہاں وہ خیبر پختونخوا کی امن و امان، امن و استحکام، ترقیاتی امور اور مجموعی سیاسی صورتحال سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق پشاور میں قائم گورنر ہاؤس میں منعقد ہونے والے اس اہم اجلاس کے دوران وزیراعظم کو خیبر پختونخوا کے انتظامی امور، امن و امان کی مجموعی صورتحال اور صوبے میں جاری و مجوزہ ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔ اجلاس میں صوبے میں پائیدار امن کے قیام اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے اٹھائے جانے والے سیکیورٹی اقدامات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے اس اہم دورۂ پشاور میں نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔ دورے کے دوران وفاقی قیادت صوبے کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کرے گی اور اہم فیصلے متوقع ہیں۔