LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
قائمہ کمیٹی کا بیوروکریسی کی ناکامی پر شدید تشویش کا اظہار، سی ڈی اے اور ڈی جی ہیلتھ کی کارکردگی پر برہمی سندھ کے بڑے سرکاری ہسپتالوں میں فائر الارم اور واٹر سپرنکلرز نہ ہونے کا انکشاف خلع کے معاملے میں حق مہر کی واپسی سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ عمران خان کی ہسپتال منتقلی: توہین عدالت درخواست کی جلد سماعت کی استدعا پھر مسترد معیشت کو بیرونی امداد سے تجارت و سرمایہ کاری کی جانب لے جا رہے ہیں: وزیر خزانہ جنگ نہیں چاہتے، جارحیت پر خاموش بھی نہیں بیٹھیں گے: ایرانی صدر پاکستان کا تیل کا درآمدی بل جولائی میں ساڑھے 3 کھرب روپے تک پہنچ گیا آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے بعد سپر ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی پاکستان میں صرف بیوروکریسی احتساب سے محفوظ اور ناقابلِ گرفت رہی: خواجہ آصف نیویارک: واشنگٹن اسکوائر پارک میں میئر زوہراں ممدانی سے مشابہت رکھنے والوں کے مقابلے میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز اے آئی اگلے سال ‘سُپر ہیومن’ بن کر انسانوں پر حاوی ہو جائے گی: ایلون مسک امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ترکیہ کے یوم فتح کے موقع پر پاک ترک دوستی کے نام خصوصی نغمہ جاری مکہ دفاعی معاہدے کے تحت سہ ملکی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج استنبول میں ہوگا

بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کیا، پانی کو ہتھیار بنانے کی دھمکی دی: وزیر اعظم

Web Desk

17 February 2026


اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمسایہ ملک کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی جاری ہے اور پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

پاکستان اور اقوام متحدہ کے مختلف اداروں کے مابین تعاون کے معاہدوں پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دنیا کو اس وقت جغرافیائی کشیدگی اور موسمیاتی دباؤ جیسے بڑے چیلنجز درپیش ہیں اور پائیدار ترقی ہی عالمی امن کی ضمانت دے سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا عالمی کاربن اخراج میں حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے، اس کے باوجود پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے۔ 2022 کے تباہ کن سیلاب کے نقصانات آج بھی قوم کے ذہنوں میں تازہ ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی نوجوان آبادی ملک کا سب سے بڑا اثاثہ اور ترقی کا اہم موقع ہے۔

وزیراعظم نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ اسے کثیر قطبی دنیا کے تقاضوں کے مطابق مزید مضبوط اور فعال بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے فوائد پوری انسانیت تک پہنچنے چاہئیں، نہ کہ صرف مخصوص طبقات تک محدود رہیں۔

تقریب میں جن معاہدوں پر دستخط کیے گئے ان میں یونیڈو (UNIDO) پروگرام برائے کنٹری پارٹنرشپ پاکستان 2025 تا 2030، یو این او ڈی سی (UNODC) کنٹری پروگرام پاکستان، اور انسٹیٹیوٹ آف نیوکلیئر میڈیسن اینڈ آنکالوجی لاہور (INMOL) اور IAEA کے درمیان تعاون کے معاہدے شامل ہیں۔