LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سوات میں گلیشیئر پھٹ گیا، تین کوہ پیما زخمی، ایک لاپتا ٹرمپ کا ایران کے خلاف وسیع فوجی آپریشن پر غور، درجنوں طیارے اسرائیل روانہ پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل پر لیوی برقرار، نوٹیفکیشن جاری ٹرانسپورٹ کرایوں میں 15 فی صد اضافے کا اعلان امریکی فضا آلودہ کرنے پر کینیڈا کو بھاری ٹیرف ادا کرنا ہوگا، صدر ٹرمپ امریکی حملوں میں صرف ایرانی عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا: وائٹ ہاؤس واٹس ایپ اور بینک اکاؤنٹس ہیکنگ میں اضافہ، این سی سی آئی اے کا الرٹ اسرائیل کا غزہ میں جنازے پر حملہ، کم از کم 14 فلسطینی شہید ایران کے کویت، بحرین اور اردن میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملے، کئی اہلکار زخمی بحرین میں فضائی حملے کا الرٹ جاری، سائرن فعال کر دیے گئے ایران اور عرب ممالک کے درمیان بات چیت کیلئے روس متحرک ایران کے جنگ بندی قبول کرنے سے امریکا کو بحری ناکہ بندی مضبوط بنانے کا موقع ملا، محسن رضائی یمنی حکومت کی کویت، بحرین، قطر اور اردن پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت پاسداران انقلاب کی بحریہ کا بوشہر کے اوپر امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ آپریشن ’’الفارس الشہم 3‘‘: اماراتی طیارہ مزید 100 ٹن امدادی سامان لے کر غزہ پہنچ گیا

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس، کم آمدنی والوں کیلئے سستے گھروں کے منصوبوں پر بریفنگ

Web Desk

18 March 2026


اسلام آباد: شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے امور پر اہم اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کم آمدنی والے طبقے کے لیے رہائش کی فراہمی، سستے گھروں کے منصوبے، نجی شعبے کی حوصلہ افزائی اور عوامی سہولیات کی بہتری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے عام آدمی کو ہاؤس فنانس کی سہولت مؤثر انداز میں فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔

اجلاس کو وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے اسٹریٹجک روڈ میپ پر بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ تعمیراتی شعبے کے ٹیکس اسٹرکچر میں اصلاحات کی جا رہی ہیں اور اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور صوبوں کے درمیان مشاورت جاری ہے۔

بریفنگ میں مزید آگاہ کیا گیا کہ ہاؤس مورٹگیج اصلاحات کے مسودے پر بھی کام جاری ہے، جبکہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کم آمدنی والے افراد کے لیے گھروں کی تعمیر کا لائحہ عمل تیار کیا جا رہا ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ رئیل اسٹیٹ اور ہاؤسنگ سیکٹر کو ریگولیٹ کرنے کے لیے ریئل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام پر بھی کام جاری ہے، جبکہ ہاؤس فنانس کے لیے ریئل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ کے حوالے سے وزارت خزانہ، ایف بی آر، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان اور صوبے مشترکہ طور پر اقدامات کر رہے ہیں۔

اجلاس میں وفاقی وزراء اور اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی، جبکہ حکومت نے ہاؤسنگ سیکٹر میں اصلاحات کے ذریعے عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔