LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پولیس اور عدالتی نظام ناقص ، پورے سسٹم کو جڑ سے اکھاڑنا ہوگا: حافظ نعیم الرحمان سندھ طاس معاہدے کی پاسداری علاقائی امن و استحکام کیلئے ضروری ہے: اسحاق ڈار ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی، رائفل تھامے تصویر کیساتھ ’نو مور نائس گائے‘ کا پیغام امریکا ایران تنازع کا واحد قابلِ عمل حل مذاکرات اور سفارت کاری ہے: چین آبنائے ہرمز سے کسی جہاز کو بغیر اجازت گزرنے کی اجازت نہیں: ایران امریکا کو سمجھنا ہوگا کہ دباؤ سے سفارتکاری بحال نہیں ہوسکتی: عباس عراقچی ایل این جی کی قیمتوں میں بڑی کمی، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا روسی اخبارات میں سی آئی اے چیف کے دورہ ماسکو، برطانیہ کو روسی انتباہ اور سوئس پابندیوں کے مستقبل پر بحث پنجاب اسمبلی میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور پاکستان کے پورٹ سسٹم میں اصلاحات، 85 اقدامات پر عملدرآمد پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرادیں نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا این ای ڈی یونیورسٹی اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ایران نے امریکی پابندیوں کو ریاستی دہشتگردی قرار دے دیا ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ہرا کر 11ویں پوزیشن حاصل کرلی

وزیرِ اعظم اور ڈی ایف سی کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار

Web Desk

20 February 2026

واشنگٹن: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے واشنگٹن میں یونائیٹڈ سٹیٹس انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ فنانس کارپوریشن (DFC) کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر بینجمن بلیک سے ملاقات کی، جس میں پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری کے فروغ اور مستقبل کے اسٹریٹجک منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ڈی ایف سی کے چیف انویسٹمنٹ آفیسر کونر کولمین اور دیگر سینئر حکام بھی موجود تھے۔

وزیراعظم نے پاکستان میں روزگار کے مواقع اور پیداواری صلاحیت بڑھانے کے لیے ڈی ایف سی کے کلیدی کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے ملک میں میکرو اکنامک استحکام اور ساختی اصلاحات کے ذریعے سرمایہ کاری کے لیے فراہم کردہ پرکشش ماحول کا تذکرہ کرتے ہوئے ڈی ایف سی کو دعوت دی کہ وہ توانائی، کان کنی، زراعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) کے شعبوں میں اپنی فنانسنگ کو مزید وسعت دے۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے ڈی ایف سی کے موجودہ ایک ارب ڈالر سے زائد کے پورٹ فولیو کو سراہا اور اسے دونوں ممالک کے درمیان معاشی شراکت داری کا مضبوط ثبوت قرار دیا۔ انہوں نے ڈی ایف سی کی قیادت کو اپریل میں اسلام آباد میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی معدنیات کانفرنس میں شرکت کی باقاعدہ دعوت بھی دی۔

بینجمن بلیک نے وزیراعظم کو ڈی ایف سی کی ترجیحات سے آگاہ کرتے ہوئے پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ایف سی پاکستان کی معاشی ترقی کی حمایت اور نجی شعبے کے اشتراک سے اہم منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے تیار ہے۔