خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا ملکی مفاد میں فیصلہ کیا، اچھے نتائج نکلیں گے: وزیراعظم
Web Desk
17 October 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے گوجرانوالہ میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ ایک مجبوری تھا، جو پاکستان کے بہترین مفاد میں کیا گیا ہے اور اس کے جلد اچھے اور مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔
مرحوم بشیر محمود ورک کی رہائش گاہ پر ان کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا کی ترقی اور امن و امان کے لیے ہمیشہ صوبائی حکومت کو کامل تعاون کی پیشکش کی۔ تاہم تعاون کے بدلے وفاق کو مسلسل لانگ مارچ، دھرنوں اور دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال کی طرح اس بار بھی ملک کا نظام مفلوج کرنے اور مکمل خون ریزی کا منصوبہ بنایا گیا تھا جسے ناکام بنانا ریاستی مفاد میں ضروری تھا۔
شہباز شریف نے انکشاف کیا کہ حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں نے رات بھر بیٹھ کر مسودے پر پیش رفت کی اور لانگ مارچ کی کال واپس لینے پر اتفاق ہوا تھا، لیکن آخری وقت میں مخالف فریق نے تیار کردہ مسودے کو منظور کرنے سے صاف انکار کر دیا۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی محاذ آرائی اور عدم تعاون کی وجہ سے ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی، اسی لیے حکومت کو باالآخر آئینی و قانونی اقدام اٹھانا پڑا۔
متعلقہ عنوانات
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی
13 November 2026
میر رضا کیس، جے آئی ٹی اجلاس ختم، پولیس افسران سمیت متعدد افراد کے بیانات قلمبند
13 November 2026
کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی
13 November 2026
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
13 November 2026
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
13 November 2026
پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا
13 November 2026
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026