کاروباری آسانی کیلئے ریگولیٹری اصلاحات ناگزیر ہیں: وزیراعظم
Web Desk
2 October 2026
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت اسلام آباد میں ریگولیٹری اصلاحات کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملک میں “ایز آف ڈوئنگ بزنس” (Ease of Doing Business)، سرمایہ کاری کے فروغ اور ریگولیٹری نظام کو شفاف و کاروبار دوست بنانے کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نے واضح کیا کہ ملک میں غیر ضروری ضابطہ کاری اور ریڈ ٹیپزم کو ختم کیے بغیر ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کے اہداف حاصل نہیں کیے جا سکتے۔ اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ کابینہ کی ریگولیٹری ریفارمز کمیٹی نے 7 ملٹی سیکٹرز میں 557 اصلاحات کی منظوری دی ہے، جن پر عملدرآمد سے سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع ہے۔
وزیراعظم نے آسان کاروبار ایکٹ کو ملک بھر میں نافذ کرنے، تمام ریگولیٹری قواعد و ضوابط کو ایک جگہ مرتب کرنے کے لیے جامع “ریگولیٹری رجسٹری” تشکیل دینے اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (DRAP) کی طرز پر دیگر اداروں میں اصلاحات لانے کی ہدایت کی۔ شہباز شریف نے مشیرِ صنعت ہارون اختر خان کو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کے وفد کے ساتھ صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کا دورہ کرنے کی ہدایت کی تاکہ اصلاحاتی عمل میں ہم آہنگی لائی جا سکے۔ اس کے علاوہ انہوں نے اصلاحات کی افادیت کا جائزہ لینے کے لیے تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن اور مارچ 2027 تک ای-بز پنجاب اور بی ایف سی اسلام آباد کے انضمام کو مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔
متعلقہ عنوانات
سیہون شریف: گیس پائپ لائن پھٹنے سے کئی علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں
2 October 2026
یہودی کمیونٹی کو نشانہ بنانے کی سازش کا الزام، برطانیہ میں 2 ایرانی شہریوں پر فرد جرم عائد
2 October 2026
فرانس میں طلبا کا پرتشدد احتجاج، درجنوں سکول بند، پولیس سے جھڑپیں، کئی طالبعلم زخمی
2 October 2026
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم
2 October 2026
مونال ریسٹورنٹ گرانے کے سابق چیف جسٹس قاضی فائز کے فیصلے پر نظرثانی کا تفصیلی فیصلہ جاری
2 October 2026
مذاکرات کے پیش نظر پارلیمنٹ ہاؤس میں سکیورٹی کے سخت انتظامات
2 October 2026
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
2 October 2026
پاکستان کی پہلی چاند گاڑی ’’جناح ون‘‘ کب چاند پر اترے گی، تاریخ کا اعلان
2 October 2026