LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج ٹرمپ ایران پر نئے حملوں کے حوالے سے ہچکچاہٹ کا شکار ہیں: نیویارک ٹائمز بچوں کے خون سے سودا کرنے والوں سے کیا مذاکرات کریں: دانیال چودھری پاکستان اور ویٹیکن کا بین المذاہب ہم آہنگی اور پُرامن بقائے باہمی کے فروغ پر اتفاق ماہ ستمبر 2026 کے دوران ملک میں 5 ہزار 241 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ سہیل آفریدی کا شارٹ مارچ دہشتگرد تنظیموں کے حق میں ہے: عظمیٰ بخاری ہر مصیبت برداشت کرنے کو تیار، اصولوں پر سمجھوتا نہیں ہوگا: سلمان اکرم راجہ خلیجی ممالک میں کشیدگی کے باعث فضائی آپریشن ایک بار پھر متاثر پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا علیمہ خان کیخلاف کیس کا فیصلہ پھر مؤخر، سہیل آفریدی کی درخواست پر سماعت ملتوی پاکستان اور بحرین کا تجارت، توانائی اور زراعت میں تعاون بڑھانے پر اتفاق مریم نواز کا پنجاب کے ہر ضلع میں پی ایچ اے قائم کرنے کا فیصلہ شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک وزیراعظم کا مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم کی اسلام آباد ٹیکنالوجی پارک کی تعمیر جلد مکمل کرنے کی ہدایت

Web Desk

17 August 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (NITB) میں جاری اصلاحات اور اسلام آباد ٹیکنالوجی پارک کی تعمیراتی پیشرفت سے متعلق ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعظم نے این آئی ٹی بی کو شہریوں کے لیے آسان، شفاف اور مؤثر ڈیجیٹل خدمات کی بروقت فراہمی پر خصوصی توجہ دینے کی تاکید کی۔ انہوں نے تمام متعلقہ اداروں کو باہمی ربط سے کام کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے واضح کیا کہ سرکاری خدمات کا آسان حصول حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

اجلاس میں دیے گئے احکامات اور اہم پیشرفت کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

  • ای آفس کی مکمل منتقلی: وزیراعظم نے وفاقی وزارتوں کی ای آفس پر منتقلی کو ایک اہم پیشرفت قرار دیتے ہوئے تمام ماتحت اداروں اور سرکاری ملکیتی اداروں (SOEs) میں بھی ای آفس کے استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

  • سرکاری املاک کی ڈیجیٹائزیشن: تمام سرکاری املاک کے ریکارڈ کو شفافیت لانے کے لیے جلد از جلد ڈیجیٹائز کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔

  • اسلام آباد ٹیکنالوجی پارک: پروجیکٹ میں تاخیر پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے تعمیراتی کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی اور اعلان کیا کہ پارک کے انتظامی امور اور آپریشنز کو مکمل طور پر آؤٹ سورس کیا جائے گا۔

  • این آئی ٹی بی کی رائٹ سائزنگ: بریفنگ میں بتایا گیا کہ این آئی ٹی بی کی رائٹ سائزنگ مکمل کر لی گئی ہے اور تمام کلیدی عہدوں پر شفاف انداز میں تعیناتیاں جاری ہیں۔

اس اجلاس میں وفاقی وزراء احسن اقبال، احد خان چیمہ، ڈاکٹر مصدق ملک، شزا فاطمہ خواجہ سمیت متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔