عام آدمی کو اپنی چھت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے: وزیراعظم
Web Desk
28 July 2026
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی دارالحکومت میں ‘پرائم منسٹر اپنا گھر سکیم’ پر پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران اس اہم منصوبے پر عملدرآمد کے طریقہ کار، بینک فنانسنگ اور آئندہ کی حکمت عملی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نے متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کی کہ سکیم پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے تاکہ ملک کے غریب اور متوسط طبقے کو جلد از جلد ان کی اپنی چھت میسر آ سکے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عام آدمی کو اپنا گھر فراہم کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے سرکاری اور نجی بینکوں پر زور دیا کہ وہ اس سکیم کو کامیاب بنانے کے لیے فنانسنگ کی شرح میں اضافہ کریں۔ اس کے علاوہ انہوں نے ہدایت کی کہ عمودی (Vertical) اور افقی (Horizontal) ہاؤسنگ ماڈل منصوبوں کی جلد از جلد تکمیل کے لیے ایک جامع اور موثر حکمت عملی مرتب کی جائے۔
اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ‘اپنا گھر سکیم’ کے تحت بینکوں کی جانب سے اب تک 204 ارب روپے کی فنانسنگ منظور کی جا چکی ہے، جس میں سے 27 ارب روپے کی رقم مستحقین کو جاری بھی کی جا چکی ہے۔ مزید برآں وزارتِ ہاؤسنگ اور سٹیٹ بینک آف پاکستان ہفتہ وار بنیادوں پر اس سکیم کا باقاعدگی سے جائزہ لے رہے ہیں۔ اجلاس میں وفاقی وزراء احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، میاں ریاض حسین پیرزادہ اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
متعلقہ عنوانات
حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان، نئی قیمتوں کا اطلاق 17 نومبر کو ایک روز کے لیے ہوگا
16 November 2026
امیرِ تبلیغی جماعت مولانا نذر الرحمن کی نمازِ جنازہ لاہور میں ادا کر دی گئی، اندرون و بیرونِ ممالک سے لاکھوں افراد کی شرکت
16 November 2026
اڈیالہ جیل میں خاتون قیدی کے سیل سے 7 چھوٹے سانپ نکلنے کی خبر بے بنیاد اور من گھڑت قرار: سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل
16 November 2026
10 ویں پاکستان صنعتی نمائش اختتام پذیر، 150 ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی شرکت
16 November 2026
اگر بانی کو کچھ ہوا تو حکمران اور انہیں قید رکھنے والے تمام افراد ذمہ دار ہوں گے: علامہ ناصر عباس
16 November 2026
اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
16 November 2026
پاکستان خطے میں ترقی، امن اور استحکام کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا: اسحاق ڈار
16 November 2026
پنجاب دھی رانی پروگرام، ساہیوال میں 89 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب
16 November 2026