LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اقوامِ متحدہ میں پاکستان کا اعزاز؛ رانا مشہود نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کی آفیشل فٹ بال ‘ٹریونڈا’ دنیا کے سامنے پیش کر دی امریکی حملوں کے اعلان کے بعد ایران کے 5 شہروں میں دھماکوں کی آوازیں پاکستانی فری لانسرز نے مالی سال 26-2025 میں ریکارڈ 1 ارب 76 کروڑ ڈالر زرمبادلہ کمالیا ایرانی پاسداران انقلاب کا شام میں کمانڈ سینٹر پر حملہ ایران مرکزی منامہ میں کچھ مقامات کو نشانہ بنا سکتا ہے: امریکی سفارتخانے نے شہریوں کو ہدایات جاری کر دیں ایران کے شہر چابہار میں دھماکوں کی آوازیں: ایرانی میڈیا امریکی فوج نے ایران کیخلاف مسلسل نویں رات حملوں کی نئی لہر شروع کر دی سپین بیک وقت مینز اور ویمنز فٹبال ورلڈ چیمپئن بننے والا پہلا ملک بن گیا ایرانی ڈرون حملے میں ایک اور امریکی فوجی ہلاک، سینٹ کام کی تصدیق روسی فوج کا دنیپروپیٹروفسک ریجن کے گاؤں وولنوئے پر کنٹرول حاصل کرنے کا اعلان کیف پر حملے، زیلنسکی کی اتحادیوں سے مزید فضائی دفاعی میزائلوں کی فراہمی کی اپیل ایران کا امریکی MQ-9 ریپر ڈرون مار گرانے کا دعویٰ مہاجرین ووٹ دے کر ثابت کریں وہ جموں و کشمیر کا لازم حصہ ہیں: احسن اقبال دنیا بھر میں میٹا سروس عارضی طور پر متاثر ہونے کے بعد بحال مال بردار ٹرین حادثہ: کراچی سے لاہور سمیت مختلف روٹس کی ٹرینیں منسوخ

وزیراعظم کا علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب

Web Desk

9 March 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی اور عالمی صورتحال کے پیش نظر آج قومی کفایت شعاری پالیسی کے لیے اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس دوپہر وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا جس میں چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ کے علاوہ وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی انتظامی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، صوبوں اور وفاق کے درمیان اتفاق رائے سے قومی کفایت شعاری پالیسی کی منظوری دی جائے گی اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔ اجلاس میں معاشی اقدامات، عوام پر بوجھ کم کرنے کے اقدامات، اور سرکاری دفاتر میں ورک فرام ہوم، اسکول و کالجز کی آن لائن کلاسز کی تجاویز بھی زیر غور آئیں گی۔