وزیراعظم شہبازشریف دورہ امریکا مکمل کر کے لندن پہنچ گئے
Web Desk
21 February 2026
وزیراعظم شہباز شریف “بورڈ آف پیس” کے اہم اجلاس میں شرکت اور امریکہ کا کامیاب دورہ مکمل کرنے کے بعد لندن پہنچ گئے ہیں۔ وزیراعظم کے خصوصی طیارے نے لندن کے لوٹن ایئرپورٹ پر لینڈ کیا، جہاں سے وہ سخت سیکیورٹی میں اپنی رہائش گاہ منتقل ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق، وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ بھی موجود ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف لندن میں دو دن قیام کریں گے، جس کے بعد وہ پیر کے روز پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے۔ لندن میں قیام کے دوران ان کی بعض اہم ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے دورہ امریکہ کو انتہائی کامیاب قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس دورے کے دوران پاکستان کو عالمی سطح پر بڑی پذیرائی ملی ہے۔ عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ “ایک وقت تھا جب پاکستان سفارتی تنہائی کا شکار تھا، لیکن آج پاکستان عالمی سفارتکاری میں ایک متحرک اور اہم کردار ادا کر رہا ہے۔”
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم کی نجکاری اہداف مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت: PIA کی فنانشل کلوزنگ مکمل
3 August 2026
آزاد کشمیر الیکشن میں دھاندلی کا الزام، وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہونے کا دعویٰ,شرجیل میمن
3 August 2026
بانی پی ٹی آئی سے کل جیل میں وکلا کی ملاقات کا دن، 6 نام جیل حکام کو ارسال
3 August 2026
پاک ایران تجارتی تعاون میں اہم پیشرفت، اعلیٰ سطح کا ایرانی وفد آج اسلام آباد پہنچے گا
3 August 2026
پٹرول پمپس پر کارڈ ادائیگی، سٹیٹ بینک نے بڑی رعایت دے دی
3 August 2026
شکست خوردہ جماعتیں نتائج تسلیم کرنے کے بجائے انتشار کی سیاست کر رہی ہیں:عظمیٰ بخاری
3 August 2026
گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کا 8 اگست سے غیر معینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان
3 August 2026
سرکاری حج اسکیم 2027 کی درخواستوں کی وصولی رواں ہفتے شروع ہونے کا امکان
3 August 2026