LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان میں دھکے کے بغیر کوئی چیز نہیں چلتی: خواجہ آصف سوات میں گلیشیئر پھٹ گیا، تین کوہ پیما زخمی، ایک لاپتا ٹرمپ کا ایران کے خلاف وسیع فوجی آپریشن پر غور، درجنوں طیارے اسرائیل روانہ پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل پر لیوی برقرار، نوٹیفکیشن جاری ٹرانسپورٹ کرایوں میں 15 فی صد اضافے کا اعلان امریکی فضا آلودہ کرنے پر کینیڈا کو بھاری ٹیرف ادا کرنا ہوگا، صدر ٹرمپ امریکی حملوں میں صرف ایرانی عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا: وائٹ ہاؤس واٹس ایپ اور بینک اکاؤنٹس ہیکنگ میں اضافہ، این سی سی آئی اے کا الرٹ اسرائیل کا غزہ میں جنازے پر حملہ، کم از کم 14 فلسطینی شہید ایران کے کویت، بحرین اور اردن میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملے، کئی اہلکار زخمی بحرین میں فضائی حملے کا الرٹ جاری، سائرن فعال کر دیے گئے ایران اور عرب ممالک کے درمیان بات چیت کیلئے روس متحرک ایران کے جنگ بندی قبول کرنے سے امریکا کو بحری ناکہ بندی مضبوط بنانے کا موقع ملا، محسن رضائی یمنی حکومت کی کویت، بحرین، قطر اور اردن پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت پاسداران انقلاب کی بحریہ کا بوشہر کے اوپر امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

وزیراعظم کی قازقستان کے صدر سے ٹیلی فونک گفتگو؛ کامیاب آئینی ریفرنڈم پر مبارکباد

Web Desk

17 March 2026

اسلام آباد: شہباز شریف نے جمہوریہ قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایئف سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران انہیں کامیاب آئینی ریفرنڈم پر مبارکباد دی۔

وزیراعظم نے 15 مارچ 2026 کو قازقستان میں ہونے والے تاریخی ریفرنڈم کو عوامی اعتماد کا مظہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھرپور ٹرن آؤٹ صدر توکایئف کی قیادت اور اصلاحاتی ایجنڈے پر اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ اصلاحات قازقستان میں گورننس، ادارہ جاتی استحکام اور قومی ترقی کو مزید مضبوط بنائیں گی۔وزیراعظم نے صدر توکایئف کے حالیہ دورہ پاکستان کا ذکر کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے فیصلوں پر ترجیحی بنیادوں پر عملدرآمد جاری ہے، جبکہ مجوزہ معاہدوں اور ایم او یوز کو جلد حتمی شکل دینے کے لیے مزید ملاقاتیں بھی ہوں گی۔صدر توکایئف نے وزیراعظم کو رواں سال کے آخر میں قازقستان کے سرکاری دورے کی دعوت دی، جسے وزیراعظم نے قبول کر لیا۔گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال، بالخصوص افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور باہمی تعاون، روابط اور مشترکہ خوشحالی کے فروغ پر زور دیا۔وزیراعظم نے آنے والی عیدالفطر کے موقع پر قازقستان کی قیادت اور عوام کو پیشگی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔