LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سینیٹ اجلاس: سانحہ پمز پر اپوزیشن و حکومت کے درمیان شدید نوک جھونک، پالیسی اصلاحات کا مطالبہ سپریم کورٹ کا ستائیسویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست وصول کرنے سے انکار اشرافیہ کے پرائیویٹ علاج پر پابندی سے سرکاری ہسپتال بہتر ہوں گے: سینیٹر پرویز رشید میچ کے وقفے میں عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو نشر، پاکستان کرکٹ بورڈ کا احتجاج ریاست امن و امان برقرار رکھنے کی اپنی ذمہ داری پوری کرے گی: محسن نقوی پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق وزیراعظم کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ تیار، پمز ہسپتال کے افسران و سٹاف کی غفلت ثابت افغان طالبان رجیم کیخلاف افغانستان فریڈم فرنٹ کا محاذ متحرک مریم نواز کا نیپال میں سیلاب کے باعث جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات، ملکی بندرگاہوں کی بہتری میں اہم پیشرفت مودی حکومت کی ہٹ دھرمی برقرار، بھارتی نوجوان ایک مرتبہ پھر احتجاج پر مجبور ایران کی ترکیہ میں امریکی صدر ٹرمپ کو قتل کرنے کے منصوبے کی تردید پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان پری پیڈ موبائل بیلنس کی کم از کم میعاد مقرر مشعال ملک کا پمز ہسپتال کے اندر جانے کی اجازت نہ ملنے پر احتجاج

شہباز شریف کا انڈونیشن صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، سکیورٹی صورتحال پر اظہار تشویش

Web Desk

5 March 2026

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کا انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے بحران پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ایران پر اسرائیل کے حملوں اور بعد ازاں بعض برادر خلیجی ممالک پر ہونے والے افسوسناک حملوں کی شدید مذمت کی۔وزیراعظم نے انڈونیشیا کے صدر کو موجودہ بحران کے تناظر میں خلیجی ممالک کے ساتھ پاکستان کی جاری سفارتی رابطہ کاری اور کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے تمام فریقین کو تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔دونوں رہنماؤں نے اس امر پر بھی زور دیا کہ تمام مسائل کو تعمیری بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کرنے کے لیے سنجیدہ اور مخلصانہ اقدامات کیے جائیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر انڈونیشین صدر کو افغانستان سے متعلق حالیہ پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔