پمز آتشزدگی کی تحقیقات کے لئے اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی قائم
Web Desk
27 August 2026
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر اسلام آباد کے پمز ہسپتال کی نرسری میں آتشزدگی کے افسوسناک واقعے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ریٹائرڈ وفاقی سیکرٹری شاہد خان کو کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے، جبکہ میجر جنرل (ر) ڈاکٹر خورشید اُترا، ڈاکٹر بیرسٹر نبیل احمد اعوان اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اس کے ارکان ہوں گے۔ یہ کمیٹی آتشزدگی کے فوری اسباب، ہنگامی امدادی کارروائیوں، نومولود بچوں کے انخلا کے ایس او پیز اور فائر سیفٹی انفراسٹرکچر کا تفصیلی جائزہ لے کر ذمہ داران کا تعین کرے گی۔ نوٹیفکیشن کی ہدایت کے مطابق کمیٹی 48 گھنٹوں کے اندر اپنی عبوری رپورٹ اور 5 ایام کے اندر مکمل جامع رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی
متعلقہ عنوانات
بانی پی ٹی آئی کے کزن قاسم زمان کی 30 روزہ نظر بندی کے احکامات جاری
7 October 2026
اسحاق ڈار سے برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈاؤٹی کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
7 October 2026
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نشانِ امتیاز عطا کردیا گیا
7 October 2026
روسی لیب ورکر کی پراسرار موت، رابطے میں 4 افراد میں کورونا اور رائنو وائرس کی تصدیق
7 October 2026
عالمی امن کے لیے مکالمے اور باہمی تعاون کو فروغ دینا ہوگا: یوسف رضا گیلانی
7 October 2026
اسرائیلی فوج ہائی الرٹ، حماس کے ممکنہ حملے پر غزہ کو بھاری قیمت چکانی پڑے گی: کاٹز
7 October 2026
ملٹری اے آئی کے استعمال میں انسانی فیصلہ سازی اور کنٹرول یقینی بنایا جائے: شرمیلا فاروقی
7 October 2026
محمود اچکزئی نے اپوزیشن کو حکومت سے مذاکرات کیلئے ہدایات جاری کر دیں
7 October 2026