پاک افغان اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال: وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس
Web Desk
4 March 2026
وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں و نمائندگان کا اہم اجلاس ہوا، جس میں بتایا گیا کہ پاکستان نے تنازع کی شدت میں کمی لانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی
اجلاس کے شرکا کو پاکستان افغانستان صورتحال، ایران، مشرق و سطیٰ و خلیج میں کشیدگی اور پاکستان کی سفارتی کوششوں کے حوالے سے ان کیمرہ بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ کی قیادت سے رابطوں پر اعتماد میں لیا، جبکہ اجلاس میں شریک سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں نے اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کیا۔
شرکاء نے موجودہ حالات میں ملی اتحاد، اتفاق و یگانگت کی ضرورت پر زور دیا اور خطے میں امن کیلئے پاکستان کی جانب سے سفارتی کوششوں کو سراہا، اس موقع پر کوششیں مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تجاویز پیش کی گئیں۔
اجلاس میں دفتر خارجہ حکام نے پاکستان کی سفارتی کوششوں سے متعلق آگاہ کیا کہ پاکستان نے تنازع کی شدت میں کمی لانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی، پاکستان نے آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت اور ایران پر حملوں کی فوری مذمت کی۔
اجلاس کے شرکا نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مضبوط عزم کا اعادہ کیا اور پاکستان کے وسیع تر مفاد میں تمام سیاسی قیادت کو اعتماد میں لینے کے وزیرِ اعظم کے اقدام کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔
اجلاس میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی غلام مصطفی شاہ، نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، صدر جمیعت علماء اسلام مولانا فضل الرحمان شریک ہوئے۔
وفاقی وزراء، احسن اقبال، اعظم نذیر تارڑ، عطاء اللہ تارڑ، ڈاکٹر طارق فضل چودھری، عبدالعلیم خان، خالد حسین مگسی، خالد مقبول صدیقی، چودھری سالک حسین، سید مصطفیٰ کمال، رانا مبشر اقبال، مشیر وزیرِ اعظم رانا ثناء اللہ خان، معاون خصوصی طلحہ برکی، سینیٹرز شیری رحمان، انوار الحق کاکڑ، منظور احمد کاکڑ، پرویز رشید، حافظ عبدالکریم، فیصل سبزواری، جان محمد بھی اجلاس میں موجود تھے۔
اس کے علاوہ ارکان قومی اسمبلی سید نوید قمر، ڈاکٹر فاروق ستار، امین الحق اور پولین بلوچ بھی اجلاس میں شریک ہوئیں۔
ان کیمرا بریفنگ میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا کوئی رکن شریک نہیں ہوا۔
متعلقہ عنوانات
وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی امریکی ڈی ایف سی وفد سے ملاقات: زراعت، توانائی اور معدنیات میں تعاون کا اعادہ
22 July 2026
وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی امریکی ہم منصب سے ملاقات: اقتصادی تعاون اور امریکی سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
22 July 2026
بھارتی نوجوانوں کی تحریک زور پکڑ گئی، ملک کے اندر اور باہر شدید احتجاج
22 July 2026
ٹرمپ انتظامیہ نے جنگ کیلئے کانگریس سے مزید 87 ارب ڈالر مانگ لئے
22 July 2026
جوہری تنصیبات پر حملہ ہوا تو خطے میں امریکی اتحادیوں کے مفادات کو نشانہ بنائیں گے، ایران
22 July 2026
فرانسیسی ایئرلائن نے مشرق وسطیٰ کی پروازیں منسوخ کر دیں
22 July 2026
سعودیہ کا ملٹی پل عمرہ ویز متعارف، قیام کی انتہائی حد 90 روز مقرر
22 July 2026
آئی ایم ایف کا یوکرین کو 690 ملین ڈالر قرض فراہم کرنے کا اعلان
22 July 2026