LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
قائمہ کمیٹی کا بیوروکریسی کی ناکامی پر شدید تشویش کا اظہار، سی ڈی اے اور ڈی جی ہیلتھ کی کارکردگی پر برہمی سندھ کے بڑے سرکاری ہسپتالوں میں فائر الارم اور واٹر سپرنکلرز نہ ہونے کا انکشاف خلع کے معاملے میں حق مہر کی واپسی سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ عمران خان کی ہسپتال منتقلی: توہین عدالت درخواست کی جلد سماعت کی استدعا پھر مسترد معیشت کو بیرونی امداد سے تجارت و سرمایہ کاری کی جانب لے جا رہے ہیں: وزیر خزانہ جنگ نہیں چاہتے، جارحیت پر خاموش بھی نہیں بیٹھیں گے: ایرانی صدر پاکستان کا تیل کا درآمدی بل جولائی میں ساڑھے 3 کھرب روپے تک پہنچ گیا آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے بعد سپر ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی پاکستان میں صرف بیوروکریسی احتساب سے محفوظ اور ناقابلِ گرفت رہی: خواجہ آصف نیویارک: واشنگٹن اسکوائر پارک میں میئر زوہراں ممدانی سے مشابہت رکھنے والوں کے مقابلے میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز اے آئی اگلے سال ‘سُپر ہیومن’ بن کر انسانوں پر حاوی ہو جائے گی: ایلون مسک امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ترکیہ کے یوم فتح کے موقع پر پاک ترک دوستی کے نام خصوصی نغمہ جاری مکہ دفاعی معاہدے کے تحت سہ ملکی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج استنبول میں ہوگا

دوستانہ،تاریخی تعلقات کا اعادہ، وزیراعظم کے دورہ آسٹریا کا مشترکہ اعلامیہ جاری

Web Desk

17 February 2026

وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کے دورہ آسٹریا کے دوران دونوں ممالک کے دوستانہ اور تاریخی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق جمہوریہ آسٹریا کی حکومت کی نمائندگی وفاقی چانسلر کرسٹین سٹاکر نے کی، جبکہ پاکستان کی نمائندگی وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کی۔ یہ دورہ 1956 میں دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر ہوا۔اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اقتصادی تعاون، تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، صحت، آئی ٹی، سیاحت اور انسانی وسائل کی ترقی سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ فریقین نے اقوامِ متحدہ کے کثیرالجہتی نظام، عالمی امن و سلامتی، پائیدار ترقی اور انسانی حقوق کے فروغ میں تعاون کی ضرورت پر بھی زور دیا۔دونوں رہنماؤں نے آسٹریا اور پاکستان کی معروف کمپنیوں کے مشترکہ فورم کی صدارت بھی کی اور زیرِ غور مختلف مفاہمتی یادداشتوں کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے آسٹریا کی کاروباری برادری کو اپریل میں اسلام آباد میں منعقد ہونے والے یورپی یونین-پاکستان بزنس فورم میں شرکت کی دعوت دی، جبکہ وفاقی چانسلر کو مستقبل میں پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی گئی۔اعلامیہ میں یہ بھی بتایا گیا کہ دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے قائم مکالماتی ڈھانچوں پر مزید تعمیر اور باہمی تبادلے جاری رہیں گے، تاکہ دونوں ممالک کے تعلقات کو نئے اقتصادی اور سماجی مواقع سے فائدہ پہنچے۔