وزیراعظم کی قطری نائب وزیراعظم سے ملاقات، ایران وافغانستان کی صورتحال پر بھی گفتگو
Web Desk
24 February 2026
وزیر اعظم شہباز شریف نے دوحہ میں قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیرمملکت برائے دفاع شیخ سعود بن عبدالرحمن بن حسن سے ملاقات کی اور دفاع و سکیورٹی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم نے دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے اور تعاون کو وسعت دینے کے لیے پاکستان کا عزم دہرایا۔ قطر کے نائب وزیراعظم نے دو طرفہ دفاعی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے میں قطرکی دلچسپی سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں ایران اور افغانستان کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
قطر کے وزیر مملکت نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے میں دلچسپی کااظہارکیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی قطر کے وزیر مملکت برائے بیرونی تجارت سے بھی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تجارت اور معاشی تعاون پر تبادلہ خیال ہوا، رمضان المبارک میں مشترکہ ٹاسک فورس کا اجلاس بلانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔وزیراعظم سے قطر بزنس مین ایسوسی ایشن کے وفد کی بھی ملاقات ہوئی۔ دونوں ممالک کے کاروباری اداروں اور افراد کے درمیان روابط آسان بنانےکے لیے کوششوں پر اتفاق ہوا۔
متعلقہ عنوانات
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026