مشکل وقت میں ایرانی قیادت اورعوام کے ساتھ ہیں، وزیراعظم کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط
Web Desk
10 March 2026
وزیراعظم شہبازشریف نے ایران کے نومنتخب سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کو خط لکھا ہےجس میں ان کاکہناتھاکہ آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کی وجہ سے پاکستانی عوام شدید دکھ میں ہیں، اس مشکل وقت میں ایران کی قیادت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیراعظم نےآیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر تعزیت کا اظہارکیا ۔انہوں نے ایران کے عوام اور امت مسلمہ کے لیے پاکستانی عوام کی تعزیت اور دعاؤں کا اظہاربھی کیا۔
وزیراعظم نے ایرانی سپریم لیڈر کو مبارک باد دی اور کہا کہ آپ کو ایران کےسپریم لیڈر کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد دیتے ہیں، امید ہے آپ کی قیادت آنے والے سالوں میں ایران میں امن، استحکام، وقار اور خوشحالی کی طرف رہنمائی کرے گی۔
وزیراعظم کے مطابق پاکستان اور ایران کے تعلقات مشترکہ عقیدے، تاریخ، ثقافت اور زبان پر مبنی ہیں۔
وزیراعظم نے ایران کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کے لیے پاکستان کے عزم اور دونوں برادر ممالک کے مفاد کے لیے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کا اعادہ کیا۔شہباز شریف نے مجتبیٰ خامنہ ای کی صحت،کامیابی اور ایران کے عوام کے لیے امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے بھی دعا کی۔
متعلقہ عنوانات
لاہور کے نجی ہوٹل سے غیر ملکی شہری کی لاش برآمد
18 July 2026
ملک کے کئی شہروں میں شدید گرمی کا الرٹ، ہیٹ سٹروک کا خدشہ
18 July 2026
امریکی کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد معطل کر دیا: ایرانی نائب وزیر خارجہ
18 July 2026
مشترکہ مفادات کونسل کے53ویں اجلاس کی تیاریوں کاتفصیلی جائزہ
18 July 2026
نورین نیازی کا فوج کے خلاف متنازعہ بیان، سیاسی حلقوں کا شدید ردِعمل
18 July 2026
مری میں حکمران جماعت کی اہم بیٹھک، سیاسی و معاشی صورتحال پر مشاورت
18 July 2026
نارووال کو علم کی بستی میں تبدیل کر دیا ہے:احسن اقبال
18 July 2026
مولانا کا بیان سمجھ سے بالاتر،فوج کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں: ملک احمد خان
18 July 2026