وزیراعظم شہباز شریف کا ہنگامی اجلاس؛ علاقائی صورتحال کے پیشِ نظر ایندھن کی بچت اور سخت کفایت شعاری اقدامات نافذ
Web Desk
17 March 2026
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت خطے کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ایندھن کی بچت اور کفایت شعاری کے اقدامات کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں وزیرِ اعظم کو اقدامات کی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا، اور ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ انٹیلی جنس بیورو تمام اقدامات پر نگرانی رپورٹ پیش کرے گا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات اور ادویات کا مناسب ذخیرہ موجود ہے، اور سپلائی چین کو بہتر بنانے کے لیے وزیر پیٹرولیم متحرک رہیں گے۔
اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ سرکاری محکموں میں تیل کی کٹوتی اور ورک فرام ہوم کے اقدامات مثبت نتائج دے رہے ہیں اور عوام کو ریلیف فراہم کر رہے ہیں۔ خصوصی کنیکٹیویٹی انتظامات وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کی جانب سے فراہم کیے جا چکے ہیں۔
اجلاس میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزرا محمد اورنگزیب، علی پرویز ملک، احد خان چیمہ، عطاء اللہ تارڑ، ڈاکٹر مصدق ملک، شزا فاطمہ، بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی طارق باجوہ، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور دیگر اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان میں دھکے کے بغیر کوئی چیز نہیں چلتی: خواجہ آصف
18 July 2026
سوات میں گلیشیئر پھٹ گیا، تین کوہ پیما زخمی، ایک لاپتا
18 July 2026
26 نومبر احتجاج کیس: عمر ایوب اشتہاری قرار، دائمی وارنٹ گرفتاری جاری
18 July 2026
ٹرمپ کا ایران کے خلاف وسیع فوجی آپریشن پر غور، درجنوں طیارے اسرائیل روانہ
18 July 2026
پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل پر لیوی برقرار، نوٹیفکیشن جاری
18 July 2026
ٹرانسپورٹ کرایوں میں 15 فی صد اضافے کا اعلان
18 July 2026
امریکی فضا آلودہ کرنے پر کینیڈا کو بھاری ٹیرف ادا کرنا ہوگا، صدر ٹرمپ
18 July 2026
امریکی حملوں میں صرف ایرانی عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا: وائٹ ہاؤس
18 July 2026