آزادفلسطینی ریاست کا قیام ناگزیرہے، غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں روکی جائیں، وزیراعظم شہبازشریف
Web Desk
19 February 2026
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ غزہ میں پائیدار امن ہمارا مشن ہے، آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام پائیدار امن کے لیے ناگزیر ہے اور فلسطینیوں کا حق ہے۔ غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں روکی جائیں۔
واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر صدارت غزہ پیس بورڈ کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ غزہ پیس بورڈ کے افتتاحی اجلاس میں شرکت باعث افتخار ہے، غزہ میں پائیدار امن ہمارا مشن ہے۔دعا ہےکہ غزہ میں پائیدار امن کے حصول میں کامیاب ہوں، مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے آج کا دن تاریخ کا سنہری باب ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نےمطالبہ کیاکہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق فلسطینیوں کو ان کا حق دیا جائے، آزاد اور خود مختار ریاست فلسطینیوں کا حق ہے، دیرپا امن کے لیے غزہ میں سیزفائر کی خلاف ورزیاں بند ہونی چاہئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ تنازعات کے حل کے لیے صدر ٹرمپ کا کردار قابل تحسین ہے، صدر ٹرمپ کی بروقت مداخلت سے پاک بھارت جنگ رکی، پاک بھارت جنگ بندی سے ہزاروں قیمتی جانیں بچ گئیں۔
متعلقہ عنوانات
ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کا آغاز
21 June 2026
پاکستان پیپلز پارٹی اور استحکام پاکستان پارٹی کے درمیان حکومت سازی کے معاملات طے پا گئے۔
21 June 2026
وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی ایرانی وفد سے اہم ملاقات، باضابطہ مذاکرات سے قبل مشاورت
21 June 2026
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی تمام شقیں ہمارے حق میں ہیں: ایرانی صدر
21 June 2026
ایران امریکہ مذاکرات آج: وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے ملاقات
21 June 2026
رکن سندھ اسمبلی نعیم احمد کھرل جگر کی بیماری کے باعث انتقال کر گئے
21 June 2026
قومی اسمبلی: 29 وزارتوں اور ڈویژنوں کے 40 کھرب 48 ارب کے 89 مطالبات زر منظور
21 June 2026
پاکستان ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ پر عملدرآمد کیلئے کردار ادا کرے گا: دفتر خارجہ
21 June 2026