LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم کا ملائیشین ہم منصب سے رابطہ،تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق فیلڈ مارشل سے جمہوریہ کانگو کے دفاعی وفد کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق پاکستان سمیت 12 ممالک کی شمال مغربی شام میں اسرائیلی فضائی حملے کی شدید مذمت اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے جا رہے ہیں: سہیل آفریدی بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم بلوچستان میں 10 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 37 دہشتگرد ہلاک اپوزیشن جماعتوں کے نئے الائنس کا معاملہ، اہم مشاورتی اجلاس آج ہوگا پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے اجلاس، اپوزیشن کا احتجاج ملائیشین وزیر داخلہ کا نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ، ڈیجیٹل نظام کو سراہا امریکی پابندیاں اور معاشی دباؤ مشرقِ وسطیٰ کے مسئلے کا حل نہیں: چین عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک ہے، سیاست کا معیار گٹر میں ڈال دیا گیا ہے، خواجہ آصف عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر پنجاب میں بلدیاتی انتخابات، الیکشن میٹریل کی خریداری کے اقدامات شروع وزیراعلیٰ مریم نواز نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا افتتاح کر دیا

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام پرائم منسٹر نیشنل انڈر 21 ویمنز ہاکی چیمپئن شپ کا آغاز

Web Desk

2 July 2026

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے زیر اہتمام پرائم منسٹر نیشنل انڈر 21 ویمنز ہاکی چیمپئن شپ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے، جس میں ملک بھر سے 16 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے مدمقابل ہیں۔

نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں چیمپئن شپ کا افتتاح صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن اور وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ محی الدین وانی نے کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محی الدین وانی کا کہنا تھا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن قومی کھیل ہاکی کی بحالی، فروغ اور ترقی کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ اس قومی ویمن چیمپئن شپ سے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کرکے دو مضبوط ویمنز ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ منتخب ٹیم انڈر 18 ایشیا ہاکی کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرے گی، جبکہ فائیو اے سائیڈ انڈر 18 ایشیا کپ رواں سال عمان میں کھیلا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی سینئر ویمنز ہاکی ٹیم بھی تیار کی جائے گی اور خواتین کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے بہترین کوچز کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ صدر پی ایچ ایف نے عزم کا اعادہ کیا کہ خواتین کی ہاکی کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے اور پاکستان کو دوبارہ عالمی ہاکی میں نمایاں مقام دلانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

چیمپئن شپ کے پہلے روز کھیلے گئے میچوں میں سندھ، پنجاب بی اور کشمیر نے شاندار کامیابی حاصل کی۔ سندھ نے یکطرفہ مقابلے میں خیبرپختونخوا اے کو 0-4 سے شکست دی، جس میں سندھ کی ابھرتی ہوئی کھلاڑی انوشا شاہ نے شاندار ہیٹ ٹرک اسکور کر کے سب کی توجہ حاصل کر لی۔ ایک اور یکطرفہ اور سنسنی خیز مقابلے میں کشمیر نے خیبرپختونخوا بی کو 0-9 کے بھاری مارجن سے ہرا کر ایونٹ میں اپنے سفر کا شاندار آغاز کیا۔