پیر محل میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ملزم ہلاک،2 فرار ہونے میں کامیاب
Web Desk
23 July 2026
گاؤں 663/4 گ ب کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو ملزمان ہلاک ہو گئے۔
پولیس حکام کے مطابق ناکابندی کے دوران دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4 مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو انہوں نے پولیس پارٹی پر جان لیوا فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ میں دو ملزمان شدید زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا تاہم وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
پولیس نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت 681/22 گ ب کے رہائشی شعیب ولد اختر اور عامر ولد یاسین کے ناموں سے ہوئی ہے، جبکہ ان کے قبضے سے نجی اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ہلاک ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے اور اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے والے ان کے دیگر دو ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
23 July 2026
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی آئی ایم ایف کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں، اقتصادی اصلاحات پر اطمینان کا اظہار
23 July 2026
رحیم یار خان: تھانہ کوٹ سمابہ پولیس کی حراست میں مبینہ طور پر شہری جاں بحق
23 July 2026
پیپلزپارٹی نے سعد رفیق کا بیان غیر ذمہ دارانہ، قومی یکجہتی کیخلاف قرار دیدیا
22 July 2026
پاکستان اور مصر میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
22 July 2026
آزاد کشمیر انتخابات: جمعیت اہلحدیث کے امیدوار مسلم لیگ (ن) کے حق میں دستبردار
22 July 2026
مستونگ کی سب تحصیل کھڈکوچہ میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ
22 July 2026
اسحاق ڈار اور سری لنکن وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق
22 July 2026